مہاراشٹر نے پنجاب کو۷۰؍ رن سے ہرا دیا جبکہ کرناٹک نے بڑودہ کو دلچسپ مقابلے میں ۵؍ رن سے شکست دی، پنجاب کے ارشدیپ کی عمدہ گیندبازی۔
EPAPER
Updated: January 12, 2025, 12:13 PM IST | Vadodara
مہاراشٹر نے پنجاب کو۷۰؍ رن سے ہرا دیا جبکہ کرناٹک نے بڑودہ کو دلچسپ مقابلے میں ۵؍ رن سے شکست دی، پنجاب کے ارشدیپ کی عمدہ گیندبازی۔
مہاراشٹر اور کرناٹک کی ٹیمیں وجے ہزارے ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ سنیچر کو مہاراشٹر نےپنجاب کو۷۰؍ رن سے شکست دی۔ اس دوران کرناٹک نے بڑودہ کو۵؍رن سے شکست دی۔ بڑودہ میں پنجاب نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ مہاراشٹر نے ۵۰؍اوور میں ۶؍ وکٹ پر۲۷۵؍ رن بنائے۔ جواب میں پنجاب کی ٹیم۴۴ء۴؍ اوورز میں ۲۰۵؍رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ارشین کلکرنی مین آف دی میچ رہے۔
دن کے دوسرے میچ میں بڑودہ نے بھی ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ کرناٹک نے مقررہ ۵۰؍ اوور میں ۸؍وکٹ پر۲۸۱؍رن بنائے۔ جواب میں بڑودہ کی ٹیم۴۹ء۵؍ اوور میں ۲۷۶؍رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ دیودت پڈیکل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
مہاراشٹر بمقابلہ پنجاب: کلکرنی نے سنچری بنائی
کوتامبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی کے کپتان رتوراج گائیکواڑ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ لیکن ارشدیپ سنگھ نے انہیں پہلے اوور کی آخری گیند پر بولڈ کر کے ان کے فیصلے کو غلط ثابت کر دیا۔ ۸؍ رن کے اسکور پر ارشدیپ سنگھ نے ممبئی کو دوسرا جھٹکا بھی دیا۔ انہوں نے سدھیش ویر کو وکٹ کیپر انمول ملہوترا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
۸؍رن پر۲؍ وکٹیں گنوانے کے بعد اوپنر ارشین کلکرنی اور انکیت باؤنے نے ممبئی کی گرتی ہوئی پاری کی ذمہ داری سنبھالی۔ دونوں نے تیسرے وکٹ کیلئے ۱۴۵؍ رن کی شراکت قائم کی۔ ارشین نے ۱۰۷؍ اور انکت نے۶۰؍ رن بنائے۔ نچلے آرڈر میں نکھل نے ناقابل تسخیر ۵۲؍ رن بنا کر ٹیم کا اسکور ۲۷۵؍رن تک پہنچا دیا۔ پنجاب کے ارشدیپ سنگھ نے ۳؍وکٹیں حاصل کیں۔
پنجاب نے وکٹ گنوائے، کوئی ففٹی نہیں
۲۷۶؍ کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، پنجاب کی شروعات اوسط تھی لیکن وہ وقفے وقفے سے وکٹیں کھوتی رہی اور۴۴ء۴؍اوورز میں ۲۰۵؍ رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
ٹیم کا کوئی بھی بلے باز ففٹی سکور نہ کر سکا۔ ارشدیپ سنگھ نے سب سے زیادہ ۴۹؍ اور انمول پریت سنگھ نے ۴۸؍ رن بنائے۔ ممبئی کے مکیش چودھری نے ۳؍ وکٹیں حاصل کیں۔
کرناٹک بمقابلہ بڑودہ: دیودت پڈیکل کی سنچری
بڑودہ کے کپتان کرنال پانڈیا نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا، تاہم، کپتان میانک اگروال (۶) کے۳۰؍ رن پر کھونے کے بعد، کرناٹک۵۰؍ اووروں میں ۲۸۱؍رن بنانے میں کامیاب رہا۔ ان کی جانب سے افتتاحی بلے باز دیودت پڈیکل نے ۱۰۲؍ رن بنائے جبکہ انیش نے ۵۲؍ رن بنائے۔ دونوں کے درمیان دوسرے وکٹ کیلئے ۱۳۳؍ رن کی شراکت ہوئی۔
مڈل آرڈر نے اسکور کو۲۸۱؍رن تک پہنچا دیا
ایک وقت کرناٹک نے ۱۷۲؍ رن پر تین وکٹ گنوا دیے تھے۔ پڈیکل کے۱۰۲؍ اور انیش کے ۵۲؍ رن پر آؤٹ ہونے کے بعد مڈل آرڈر بلے باز آر سمرن نے ۲۸؍، کرشنن سری جیت نے ۲۸؍ اور ابھینو منوہر نے ۲۱؍رن بنا کر ٹیم کو۲۸۱؍ رن تک پہنچا دیا۔ بڑودہ کی طرف سے راج لمبانی اور اتیت شیٹھ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
شاشوت راوت نے سنچری بنائی
۲۸۲؍رن کے ہدف کا تعاقب کرنے والی بڑودہ کی شروعات بھی ملی جلی رہی۔ ٹیم نے اوپنر نیناد(۱۴) کو۳۱؍ رن پر کھو دیا۔ ایسی حالت میں شاشوت نے اتیت شیٹھ کے ساتھ ۹۹؍رن جوڑے۔ شاشوت نے سنچری اسکور کی اور۱۰۴؍رن بنائے۔ اس جوڑی کو شریاس گوپال نے توڑا۔ کپتان کرنال پانڈیا نے ۳۰؍ رن کی شراکت کی، ان کے آؤٹ ہونے کے بعد شاشوت اکیلے رہ گئے۔ انہیں دوسرے بلے باز کا تعاون نہیں ملا اور ٹیم ۲۷۶؍ رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔