Inquilab Logo

وجے ہزارے ٹرافی :رتوراج گائیکواڈ کاعالمی ریکارڈ، ایک اوور میں ۷؍چھکے لگائے

Updated: November 29, 2022, 1:02 PM IST | Agency | Ahmedabad

رتوراج گائیکواڈ نے یہ کارنامہ میچ کے۴۹؍ویں اوور میں انجام دیا۔ اپنے ۷؍ شاندار چھکوں کی مدد سے گائیکواڈ نے اس میچ میں ڈبل سنچری بنائی

Ruturaj Gaikwad. Picture:INN
رتوراج گائیکواڈ۔ تصویر :آئی این این

مہاراشٹر کے سلامی بلے باز رتوراج گائیکواڈ نے پیر کو یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم بی گراؤنڈ میں وجے ہزارے ٹرافی کے کوارٹر فائنل میچ کے دوران ایک ہی اوور میں ۷؍ چھکے لگاکر تاریخ رقم کردی ۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔  رتوراج گائیکواڈ نے  یہ کارنامہ میچ کے۴۹؍ویں اوور میں انجام دیا۔ اپنے ۷؍ شاندار چھکوں کی مدد سے گائیکواڈ نے اس میچ میں ڈبل سنچری بنائی۔ اترپردیش کے خلاف مہاراشٹر کے سلامی بلے باز گائیکواڈ نے میچ کے۴۹؍ویں اوور میں چھکوں کی بارش کردی۔اس اوور کی ۵؍ویں گیند نو بال ہونے کی وجہ سے شیوا کو کل ۷؍ گیندیں کرنی پڑیں۔ گائیکواڈ نے اوور میں تمام گیندوں پر چھکے لگا کر مجموعی طور پر ۴۳؍ رن جوڑے۔ان ۷؍ چھکوں کی مدد سے انہوں نے یوپی کے خلاف ڈبل سنچری بھی بنائی۔ انہوں نے اس میچ میں ۱۵۹؍ گیندوں پر۲۲۰؍ رن کی اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے۱۰؍ چوکے اور۱۶؍چھکے لگائے۔ گائیکواڈ نے یوپی کے خلاف لگاتار ۷؍ چھکے لگا کر بڑے عالمی ریکارڈ کی برابری کی ہے۔ اس اوور میں انہوں نے۴۳؍ رن بنائے۔ یوپی کے خلاف اپنی اننگز میں انہوں نے لسٹ اے کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن  بنانے کی برابری کی ہے۔ گائیکواڈ سے پہلے بریٹ ہیمپٹن اور جو کارٹر نے ۲۰۱۸ء میں ایک اوور میں۴۳؍ رن بنائے تھے۔رتوراج گائیکواڈ نے وجے ہزارے ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں اتر پردیش کے خلاف ڈبل سنچری بنائی۔ اس میچ میں انہوں نے۱۵۹؍گیندوں پر۲۲۰؍ رن کی طوفانی اننگز کھیلی۔ اس اننگز میں انہوں نے۱۰؍ چوکے اور۱۶؍چھکے لگائے۔ انہوں نے اس میچ میں اپنی ڈبل سنچری انتہائی خاص انداز میں مکمل کی۔ دراصل، انہوں نے۴۹؍ویں اوور میں لگاتار۷؍  چھکے لگا کر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK