• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ونیش پھوگاٹ پیرس اولمپکس گولڈ میڈل کے مقابلے میں نااہل قرار

Updated: August 07, 2024, 2:16 PM IST | Inquilab News Network | Paris

ونیش پھوگاٹ کو ۲۰۲۴ء کے پیرس اولمپکس میں ان کے ۵۰؍ کلو گرام فری اسٹائل ریسلنگ فائنل سے باضابطہ طو ر پر نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

Vinesh Phogat. Photo: INN
ونیش پھوگاٹ۔ تصویر : آئی این این

ونیش پھوگاٹ جنہوں نے منگل کواولمپکس میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون پہلوان بن کر تاریخ رقم کی، بدھ کو چیمپ ڈی مارس ایرینا میں امریکہ ریسلر سارہ ہلڈبرینڈ کے خلاف خواتین کے ۵۰؍ کلو گرام کشتی کے فائنل مقابلے میں پہلے زیادہ وزن پائے جانے کے بعد طلائی تمغہ کے مقابلے سے نااہل قراردے دی گئیں۔ 
ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ۲۹ ؍ سالہ ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس کوالیفائی کرنے کے لئے تمام آف دی میٹ مشکلات کو شکست دے کر منگل کو فائنل کیلئے شاندارمظاہرہ کیا۔جس میں دنیا کینمبر ون دفاعی چیمپئن جاپان کی سیڈ یوئی سوساکی کے خلاف جیت شامل تھی۔
ونیش اپنے فائنل کی صبح وزن نہیں بناسکی کیونکہ وہ جائز حد سے زیادہ ۱۰۰؍گرام پائی گئی اور اسلئے انہیں نااہل قرار دے دیا گیا۔
ونیش پھوگاٹ کا وزن مقابلے کے قواعد کی بیناد پر، پہلوانوں کو ابتدائی راؤنڈ کی صبح اور فائنل کی صبح اپنا وزن دکھانا ہوتا ہے۔ منگل کو ان کاوزن قابل اجازت ۵۰؍کلو گرام کے اندر تھا، اس کےبعد ان کے وزن میں اضافہ ہوتا رہا جب وہ تین مقابلوں سے گزری۔ 
انڈین ایکسپریس کے مطابق، وہ رات کے وقت اپنے وزن سے دو کلو گرام زیادہ تھی اور اس وجہ سے وہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کی صلاحیت کے مطابق کوشش کرتے ہوئے وہ سوئی نہیں اور انہوں نے جاگنگ سے لے کر اسکیپنگ اور سائیکلنگ تک کی۔
انڈین اولمپک اسوسی ایشن ( آئی او اے )نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ بہت ہی افسوس ناک خبر ہے کہ ہندوستانی دستے نے خواتین کی ریسلنگ ۵۰؍ کلوگرام کے مقابلے سے ونیش پھوگاٹ کے نااہلی کی خبریں شیئر کی۔ رات بھر کی کوششوں کے باوجود، آج صبح اس  کا وزن۵۰؍ کلوگرام سے زیادہ ہوگیا ،اس وقت ٹیم کی جانب سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا ہندوستانی ٹیم آپ سے درخواست کرتی ہے کہ ونیش کی راز داری کا احترام کریں۔ یہ وقت دوسرےمقابلوں پر توجہ مرکوز کرنے کا وقت ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK