Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

چیمپئن ٹرافی: وراٹ کی نصف سنچری، ہندوستان فائنل میں

Updated: March 04, 2025, 10:02 PM IST | Dubai

وراٹ کوہلی کے ۸۴؍رن کی بدولت ہندوستان نے چمپئن ٹرافی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ۴؍وکٹ سے مات دی

Indian Cricket Team.Photo.PTI
ہندوستانی کرکٹ ٹیم۔(تصویر:(پی ٹی آئی)

 وراٹ کوہلی کی قابل تعریف نصف سنچری کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے منگل کو ہونے والے چمپئن ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو روند کر فائنل میں جگہ بنالی۔ کنگارو ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے ۴۹ء۳؍ اوور میں ۲۶۴؍ رن بنائے۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم نے ۴۸ء۱؍اوور میں ۶؍وکٹ پر ۲۶۷؍  رن بناکر میچ ۴؍وکٹ سے جیت لیا۔ وراٹ کوہلی نے ۹۸؍ گیندوں پر ۵؍چوکوں کی مدد سے ۸۴؍رن بنائے۔ روہت شرما نے ۲۸، شبھمن گل نے ۸، شریس ایّر نے ۴۵، آل راؤنڈر اکشر پٹیل نے ۲۷، ہاردک پانڈیا نے ۲۴؍ گیندوں پر ایک چوکے اور ۳؍چھکوں کی مدد سے ۲۸؍ رن بنائے۔ ہاردک پانڈیا نے آخری وقت میں  تیزی سے رن بنائے اور ٹیم کو جیت کی منزل تک پہنچا دیا۔ کے ایل راہل نے اطمینان سے بلے بازی کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ ۳۶؍ رن کا تعاون دیا۔ انہو ںنے اپنی  اننگز میں ۳۳؍ گیندوں پر ۲؍چوکے اور ۲؍ چھکے لگائے۔ ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجا ۲؍ رن بناکر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ 
 اس سے قبل محمد سمیع (۳؍وکٹ)، ورون چکرورتی اور رویندر جڈیجا (۲- ۲؍  وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے چمپئن ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو۴۹ء۳؍ اوور میں۲۶۴؍ رن پر سمیٹ دیا۔  منگل کو  دُبئی   میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے ۴؍ رن کے اسکور پر کوپر کونولی (صفر) کا وکٹ گنوا دیا۔ کوپر کونولی کو محمد سمیع نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ۹؍ویں اوور میں ورون چکرورتی نے ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ ٹریوس ہیڈ نے۳۳؍ گیندوں میں ۵؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگاتے ہوئے۳۹؍ رن کی اننگز کھیلی۔ مارنس لبوشین (۲۹؍رن) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے رویندر جڈیجا نے آسٹریلیا کو تیسرا جھٹکا دیا۔ جوش انگلس (۱۱؍رن) بھی جڈیجا کا شکار بنے۔ سنچری کی طرف بڑھ رہے اسٹیو اسمتھ کو محمد سمیع نے۳۷؍ویں اوور میں بولڈ آؤٹ کیا۔ اسٹیو اسمتھ نے۹۶؍ گیندوں پر۴؍ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے۷۳؍ رن کی اننگز کھیلی۔ گلین میکسویل (۷؍رن) کو اکشر پٹیل نے بولڈ کیا۔ بین ڈوئرشوس (۱۹؍رن) کو چکرورتی نے آؤٹ کیا۔ ایلیکس کیری کو شریس ایّر نے رن آؤٹ کیا۔ ایلیکس کیری نے۵۷؍ گیندوں پر ۸؍ چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے ۶۱؍رن کی اننگز کھیلی۔نیتھن ایلس (۱۰؍رن ) کو سمیع نے ۹؍ویں وکٹ پر آؤٹ کیا۔ ہاردک پانڈیا، جو آخری اوور کرنے آئے تھے، نے ایڈم زمپا (۷؍رن) کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کی اننگز۲۶۴؍رن  پر سمیٹ دی۔ ہندوستان کی جانب سے محمد سمیع نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ورون چکرورتی نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK