اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی جمعہ کو یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ کے تیسرے دن ٹیسٹ کرکٹ میں ۹۰۰۰؍ رن مکمل کرنے والے چوتھے ہندوستانی بن گئے۔
EPAPER
Updated: October 19, 2024, 12:50 PM IST | Agency | Bengaluru
اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی جمعہ کو یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ کے تیسرے دن ٹیسٹ کرکٹ میں ۹۰۰۰؍ رن مکمل کرنے والے چوتھے ہندوستانی بن گئے۔
اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی جمعہ کو یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ کے تیسرے دن ٹیسٹ کرکٹ میں ۹۰۰۰؍ رن مکمل کرنے والے چوتھے ہندوستانی بن گئے۔ اس طرح کوہلی نے اپنے شاندار کریئر میں ایک اور کامیابی حاصل کی۔ اب وہ سچن تینڈولکر(۱۵۹۲۱)، راہل دراوڑ (۱۳۲۶۵) اور سنیل گاوسکر(۱۰۱۲۲) جیسے لیجنڈس کے کلب میں شامل ہو گئے ہیں لیکن وہ ان کھلاڑیوں میں بہت آہستہ آہستہ اس کامیابی تک پہنچے کیونکہ اس کیلئے انہوں نے۱۹۷؍ اننگز کھیلی تھیں۔ ۳۵؍ سالہ کوہلی نے یہ کارنامہ ہندوستان کی دوسری اننگز میں اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد انجام دیا۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے کوہلی پہلی اننگز میں ۰؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹیم۴۶؍ رن پر آل آؤٹ ہو گئی۔