کرکٹ کی دنیا میں وراٹ کوہلی کا موازنہ ہمیشہ سچن تینڈولکر سے کیا جاتا ہے۔ شائقین اور کرکٹ ماہرین جو بھی کہیں لیکن وراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ سچن کو ٹی وی پر دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں ایسے میں ان کا سچن سے موازنہ کرنا ناانصافی ہوگی۔
EPAPER
Updated: September 13, 2024, 12:37 PM IST | Agency | New Delhi
کرکٹ کی دنیا میں وراٹ کوہلی کا موازنہ ہمیشہ سچن تینڈولکر سے کیا جاتا ہے۔ شائقین اور کرکٹ ماہرین جو بھی کہیں لیکن وراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ سچن کو ٹی وی پر دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں ایسے میں ان کا سچن سے موازنہ کرنا ناانصافی ہوگی۔
کرکٹ کی دنیا میں وراٹ کوہلی کا موازنہ ہمیشہ سچن تینڈولکر سے کیا جاتا ہے۔ شائقین اور کرکٹ ماہرین جو بھی کہیں لیکن وراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ سچن کو ٹی وی پر دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں ایسے میں ان کا سچن سے موازنہ کرنا ناانصافی ہوگی۔ سچن کو ہندوستانی ٹیم سے ریٹائر ہوئے کئی سال ہوچکے ہیں جبکہ کنگ کوہلی اب بھی ملک کیلئے بین الاقوامی سطح پر حصہ لے رہے ہیں۔ یہاں وہ کرکٹ کے ۲؍فارمیٹ ون ڈے اور ٹیسٹ میں سرگرم ہیں۔ یاد رہے کہ ٹی۔ ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۴ءکی کامیابی کے ساتھ ہی وہ ٹی۔ ۲۰؍ فارمیٹ کو الوداع کہہ چکے ہیں۔
وراٹ کوہلی تاریخ رقم کرنے کے قریب
ٹیم انڈیا کو جلد ہی بنگلہ دیش کے خلاف۲؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ کنگ کوہلی اس سیریز کے دوران ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیں گے۔ درحقیقت اس وقت بین الاقوامی سطح پر تیز ترین ۲۷؍ہزار رن بنانے کا خصوصی ریکارڈ سچن تینڈولکر کے نام ہے۔ انہوں نے ۶۲۳؍اننگز (۲۲۶؍ ٹیسٹ اننگز، ۳۹۶؍ون ڈے اننگز اور ایک ٹی۔ ۲۰؍اننگز) کے بعد۲۷؍ ہزار رنوں کا ہندسہ پار کیا تھا۔ اگر آنے والی سیریز کے دوران وراٹ کوہلی ۵۸؍رن بنا لیتے ہیں تو وہ سچن کا یہ خاص کارنامہ اپنے نام کر لیں گے۔ اس وقت وہ ملک کیلئے۵۹۱؍ اننگز کھیل چکے ہیں اور۲۶؍ ہزار ۹۴۲؍رن بناچکے ہیں۔ کوہلی کو ۸؍اننگز میں ۵۸؍رن درکار ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ اگر کوہلی بنگلہ دیش کے خلاف ۵۸؍رن نہیں بناتے ہیں تو وہ کسی خاص کارنامے سے محروم رہ جائیں گے۔ ان کے پاس سچن کا خاص ریکارڈ توڑنے کے کافی امکانات ہیں۔ حالانکہ اس بات کا پورا امکان ہے کہ آئندہ سیریز میں کوہلی سچن کی اس خاص کامیابی کو دہرائیں گے۔ اس طرح کوہلی بین الاقوامی کرکٹ کی ۱۴۷؍سالہ تاریخ میں ۶۰۰؍ سے کم اننگز میں ۲۷؍ ہزار رن بنانے والے پہلے کرکٹر بھی بن جائیں گے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں ۲۷؍ہزار سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ ۳؍عظیم کھلاڑیوں کے نام ہے۔ اس وقت سچن تینڈولکر کے علاوہ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ اور سری لنکا کے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا انٹرنیشنل کرکٹ میں ۲۷؍ ہزار سے زیادہ رن بنا چکے ہیں۔