بلے بازی میں ناکام ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز رنجی ٹرافی کے لئے دہلی کی۲۲؍ رکنی ٹیم میں شامل۔ دہلی کے لئے کھیل کر فارم حاصل کریں گے۔
EPAPER
Updated: January 18, 2025, 2:10 PM IST | Agency | New Delhi
بلے بازی میں ناکام ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز رنجی ٹرافی کے لئے دہلی کی۲۲؍ رکنی ٹیم میں شامل۔ دہلی کے لئے کھیل کر فارم حاصل کریں گے۔
اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کو راجکوٹ میں سوراشٹر کے خلاف اگلے رنجی ٹرافی میچ کے لیے دہلی کے ۲۲؍ رکنی ابتدائی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے لیکن ان کی انجری کی خبروں کے بعد ان کا کھیل اب بھی مشکوک ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ کوہلی نے دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدیداروں کو بتایا کہ سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کے دوران ان کی گردن میں معمولی چوٹ آئی تھی۔
سڈنی میں فیزیو نے ان کا علاج کیا اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ۲۳؍جنوری ۲۰۲۵ءسے شروع ہونے والا رنجی میچ کھیلیں گے یا نہیں۔ وہ کھیلیں گے یا کچھ دنوں کے لیے راجکوٹ جائیں گے، یہ تب ہی پتہ چلے گا جب وہ ڈی ڈی سی اے کے صدر روہن جیٹلی کو مطلع کریں گے۔ کوہلی نے آخری بار۲۰۱۲ء میں غازی آباد میں اتر پردیش کے خلاف رنجی میچ کھیلا تھا۔ ایک سال بعد، سچن تینڈولکر نے اپنا آخری رنجی میچ لاہلی میں ہریانہ کے خلاف کھیلاتھا۔
وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت ۷؍ سال بعد رنجی میچ کھیلیں گے حالانکہ سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے کپتانی سے انکار کر دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آیوش بدونی کپتان ہوں گے۔ ڈی ڈی سی اے کی اعلیٰ کونسل کے ایک رکن نے کہا، `رشبھ کا خیال ہے کہ موجودہ کپتان کو چارج سنبھالنا چاہیے۔ ان کا ماننا ہے کہ وہ مسلسل دستیاب نہیں ہوں گے اس لیے کپتانی میں کوئی تبدیلی نہیں ہونی چاہیے۔