• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

واشنگٹن سندر ٹیسٹ سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم کا حصہ بنے

Updated: October 22, 2024, 3:25 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز میں بقیہ دو میچوں  کیلئے واشنگٹن سندر کو ہندوستانی ٹیم کے۱۶؍ویں رکن کے طور پر شامل کیا جائے گا۔

Washington Sundar. Photo: INN
واشنگٹن سندر۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز میں بقیہ دو میچوں  کیلئے واشنگٹن سندر کو ہندوستانی ٹیم کے۱۶؍ویں رکن کے طور پر شامل کیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ ۲۴؍ اکتوبر سے پونے میں کھیلا جائے گا اور آخری ٹیسٹ یکم نومبر سے ممبئی میں شروع ہوگا۔ واشنگٹن نے حال ہی میں دہلی کے خلاف دہلی میں کھیلے جانے والے رنجی ٹرافی میچ میں شاندار سنچری بنائی اور ۲؍ وکٹ بھی لئے۔اتوار کو واشنگٹن نے قومی سلیکٹر ایس شرتھ کے سامنے کل۱۵؍ اوورس گیندبازی کی اور اپنی گھومتی  ہوئی گیندوں سے ۲؍ اہم وکٹ حاصل کئے۔ سب سے پہلے انہوں نے بائیں ہاتھ کے اوپنر ہرش تیاگی کو ایک خوبصورت آف بریک گیند پر سلپ میں بابا اندرجیت کے ہاتھوں کیچ کروایا اور دہلی کی۷۴؍ رن  کی اوپننگ پارٹنرشپ کو توڑ دیا۔ اس کے بعد انہوں نے رک کر کھیلنے والے دائیں  ہاتھ کے وکٹ کیپر بلے باز پرنو راج ونشی کو بھی اندر آتی ہوئی آف بریک گیند سے  آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK