• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سڈنی میں شاہین آفریدی کے نہ کھیلنے پروسیم اور وقار کو حیرانی

Updated: January 04, 2024, 10:48 AM IST | Sydney

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ شاہین کو یہ معلوم ہونا چاہئےکہ اصل گیم ٹیسٹ کرکٹ ہے

Former Pakistan player Wasim Akram and Waqar Younis (file photo)
پاکستان کے سابق کھلاڑی وسیم اکرم اور وقار یونس ۔(فائل فوٹو)

پاکستان کے سابق تیز گیند بازز وسیم اکرم اور وقار یونس نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کے  ٹاپ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی کو آرام کرانے کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے اس پر شاہین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ذرائع کے مطابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے دعویٰ کیا کہ تیسرے ٹیسٹ میں آرام کا فیصلہ شاہین نے خود کیا اور ٹیم مینجمنٹ کا اس میں کوئی کردار نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ کرکٹروں کو خود فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ امیر بننا چاہتے ہیں یا عظیم کرکٹر، شاہین آفریدی ٹی ٹوینٹی فارمیٹ کے کپتان ضرور ہیں لیکن یہ فارمیٹ صرف پیسہ کمانے کیلئے ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ شاہین کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ اصل گیم ٹیسٹ کرکٹ ہے۔ادھر اپنی خطرناک اِن سوئنگ یارکر کے لیے مشہور وقار یونس نے بھی شاہین کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں نہ کھلانے کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید تھی کہ شاہین تیسرا ٹیسٹ ضرور کھیلیں گے کیوں کہ انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کو آرام دیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK