• Tue, 28 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسٹریلیا کیخلاف راہل کو اوپننگ اور پڈیکل کو نمبر۳؍ پر آنا چاہئے: وسیم جعفر

Updated: November 21, 2024, 12:00 PM IST | Parth

جمعہ سے شروع ہونے والی بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے لئے ہندوستانی ٹیم کی اوپننگ جوڑی اور نمبر۳؍ کے تعلق سے جاری بحث کے درمیان، سابق ہندوستانی بلے باز وسیم جعفر کا کہنا ہے کہ کے ایل راہل کو یشسوی جیسوال کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنا چاہیے۔

KL Rahul. Photo: INN.
کے ایل راہل۔ تصویر: آئی این این۔

جمعہ سے شروع ہونے والی بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے لئے ہندوستانی ٹیم کی اوپننگ جوڑی اور نمبر۳؍ کے تعلق سے جاری بحث کے درمیان، سابق ہندوستانی بلے باز وسیم جعفر کا کہنا ہے کہ کے ایل راہل کو یشسوی جیسوال کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنا چاہیے۔ جعفر نے کہاکہ ’’میرا ماننا ہے کہ پڈیکل کو تیسرے نمبر پر بھیجنا چاہیے۔ وہ پہلے بھی ہندوستان کے لئے ٹیسٹ کھیل چکے ہیں اور اس نمبر سے بھی واقف ہیں۔ وہاں پر انہوں نے رن بھی بنائے ہیں اور بائیں ہاتھ کے بلے باز بھی ہیں، اس لئے وہ تیسرے نمبر پر کھیلنے کے حقدار ہیں۔ اس کے علاوہ جیسوال کے ساتھ، میں راہل کو بطور اوپنر موقع دینا چاہوں گا۔ دھرو جوریل بھی میری پلیئنگ الیون میں ہوں گے، وہ ان فارم کھلاڑی ہیں۔ میں انہیں چھٹے نمبر پر دیکھنا چاہوں گا کیونکہ وہ تیسرے نمبر پر زیادہ نہیں کھیلے ہیں۔ 
روہت کی غیر موجودگی میں اوپننگ بلے باز کے طور پر ابھیمنیو ایشورن اور کے ایل راہل کے متبادل موجود ہیں۔ نیزگل کے زخمی ہونے پر بائیں ہاتھ کے بلے باز دیودت پڈیکل جو کہ انڈیا اے کی ٹیم کے ساتھ تھے، انہیں روک لیاگیا ہے۔ تاہم ہندوستان اے اور آسٹریلیا اے کے درمیان دوسرے غیر سرکاری ٹیسٹ میں کھیلتے ہوئے راہل نے بھی کچھ خاص نہیں کیا تھا۔ ایسے میں سلیکٹرس کیلئے جیسوال کا جوڑی دار تلاش کرنا کسی درد سر سے کم نہیں ہے۔ 
دوسری جانب، اگر ہم نمبر ۳؍ کی بات کریں تو پڈیکل اور جوریل دونوں ہی گِل کی غیر موجودگی میں اس آرڈر کیلئے بڑی دعویداری پیش کررہے ہیں پڈیکل نے آسٹریلیا اے کے خلاف پہلے غیر سرکاری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار۸۸؍ رن بنائے تھے جبکہ جوریل نے جنہیں دوسرے غیر سرکاری ٹیسٹ میں شامل کیاگیا تھا، انہوں نے دونوں ہی اننگز میں مشکل حالات میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔ پہلی اننگز میں ۱۱؍ رن پر ۴؍ وکٹ گرنے کے بعد میدان پر آنے والے جوریل نے شاندار تکنیک اور جدو جہد سے پر اننگز کھیلتے ہوئے۸۰؍ رن بنائے تھے اور دوسری اننگز میں بھی انہوں نے ۶۸؍ رن کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ ایسے میں یہ یقینی سمجھا جاتا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں جوریل پلیئنگ الیون میں شامل ہوں گے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ انہیں نمبر۳؍ پر موقع ملتا ہے یا پڈیکل تیسرے نمبر پر کھیلتے ہیں۔ خیال رہے کہ ۲۲؍نومبر سے ہندوستان کا پہلا ٹیسٹ شروع ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK