پہلی بار ویمنز کیریبین پریمیر لیگ (ڈبلیو سی پی ایل) کھیلنے جانے والی ہندوستانی بلے باز جیمائمہ روڈریگیز نے کہا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
EPAPER
Updated: August 24, 2024, 12:50 PM IST | Agency | San Fernando
پہلی بار ویمنز کیریبین پریمیر لیگ (ڈبلیو سی پی ایل) کھیلنے جانے والی ہندوستانی بلے باز جیمائمہ روڈریگیز نے کہا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
پہلی بار ویمنز کیریبین پریمیر لیگ (ڈبلیو سی پی ایل) کھیلنے جانے والی ہندوستانی بلے باز جیمائمہ روڈریگیز نے کہا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
وہ اگلے بدھ سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ہم وطن شیکھا پانڈے کے ساتھ ٹرینباگو نائٹ رائیڈرس (ٹی کے آر) ٹیم کا حصہ ہیں۔ خیال رہے کہ اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والا ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ جیمائمہ روڈریگیز کا چوتھا ورلڈ کپ ہوگا۔
روڈریگیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ’’ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ سے پہلے میرے کچھ میچ ہیں۔ میں مسلسل کچھ نئی چیزوں کی مشق کر رہی تھی اور یہاں میں ان کو آزمانے جا رہی ہوں کیونکہ پریکٹس اور میچ میں بہت فرق ہوتا ہے۔ مستقبل کے کرکٹ ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’میں مختلف ٹیموں کیلئے سفر کرنا اور کھیلنا پسند کرتی ہوں۔ میں نئے افراد سے ملنا اور نئے کرکٹرس کو جاننا پسند کرتی ہوں۔ میں جاننا چاہتی ہوں کہ وہ مختلف حالات میں اپنے جسم اور دماغ کو کس طرح ڈھالتے ہیں اور وہ کس طرح کھیلتے ہیں۔ جب بھی آپ کرکٹ کھیلنے کیلئے میدان پر اترتے ہیں تو حالات بدل جاتے ہیں۔ ان کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔ یہ تیاری دباؤ کے لمحات میں بہت کارآمد ہے۔ میں اس ٹورنامنٹ کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کے طور پر دیکھ رہی ہوں۔ اس کے ساتھ ہی میری ذمہ داری ہے کہ ٹی کے آر ٹیم کو ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے میں مدد کریں۔ مجموعی طور پر، میں یہاں کھیلنے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔ ہندوستانی ٹیم کھلاڑی نے کہاکہ ہم ورلڈ کپ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ ٹیم کی دیگر کھلاڑی بھی دیگر ٹی ۲۰؍ لیگز میں اپنے ہنر کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ اس بار ہم ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں جیتنا چاہتی ہیں۔