Inquilab Logo

ویسٹ ہیم نے یوروپا کانفرنس لیگ خطاب جیت لیا

Updated: June 09, 2023, 12:59 PM IST | Prague

فائنل میں فاتح ٹیم نے فیورینٹینا کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے شکست دی،سید بینراما نے ٹیم کیلئے ایک گول کیا

The players of West Ham United can be seen happy with the trophy after their brilliant victory in the final. (PTI)
ویسٹ ہیم یونائٹیڈ کے کھلاڑیوںکو فائنل میں شاندار کامیابی کے بعد ٹرافی کے ساتھ خوش دیکھا جا سکتا ہے۔(پی ٹی آئی)

 ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے جمعرات کو یوروپا کانفرنس لیگ کے فائنل میں فیورینٹینا کو ایک کے مقابلے۲؍سے شکست دے کر خطاب جیت لیا۔انگلش کلب ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے اطالوی کلب فیورینٹینا کو شکست دے کر ۴۳؍برسوں میں پہلی اور ۱۹۶۵ء کے بعد پہلی بڑی یورپی ٹرافی جیتی ہے۔
 فائنل میچ میں دوسرے ہاف تک اسکور ایک ایک گول سے برابری پر تھا اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ میچ اضافی وقت میں چلا جائےگا لیکن ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے کھلاڑی جیروڈ بووین نے میچ کے ۹۰؍ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔واضح رہے کہ پہلا ہاف  بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا تھا۔
  دوسرے ہاف میں سید بینراما نے ۶۲؍ویں منٹ میں پنالٹی کک کو گول میں تبدیل کرتے ہوئےویسٹ ہیم کو ایک گول کی برتری دلا دی تھی۔اس کے ۵؍ منٹ بعد ہی فیورینٹینا کے گیاکومو بوناوینٹورا نے میچ کے ۶۷؍ویں منٹ میں گول کرکے اسکور ایک ایک سے برابر کر دیا۔ایسا لگ رہا تھا کہ میچ اضافی وقت میں جا رہا ہے لیکن ۹۰؍ویں منٹ میں جیروڈ بووین  نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا۔
 کانفرنس لیگ خطاب جیتنے کے بعدویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر منیجر ڈیوڈ موئیس نے کہا’’یہ شاندار ہے، فٹ بال میں میرا طویل کریئر رہا ہے اور آپ کو اس طرح کے زیادہ لمحات نہیں ملتے لیکن شکر ہے کہ آج رات ہمیں وہ نتیجہ ملا جو ہم چاہتے تھے۔ہمارے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹرافی حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کی۔مجھے اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔میدان پر انہیں ہی کھیلنا ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK