اوپنرس ایون لوئس (۶۸؍رن) اور شائی ہوپ (۵۴؍رن) کی طوفانی اننگز کی بنیاد پر ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چوتھے ٹی ۲۰؍ میچ میں ۶؍ گیندیں باقی رہ کر ۵؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: November 18, 2024, 10:39 AM IST
اوپنرس ایون لوئس (۶۸؍رن) اور شائی ہوپ (۵۴؍رن) کی طوفانی اننگز کی بنیاد پر ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چوتھے ٹی ۲۰؍ میچ میں ۶؍ گیندیں باقی رہ کر ۵؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
اوپنرس ایون لوئس (۶۸؍رن) اور شائی ہوپ (۵۴؍رن) کی طوفانی اننگز کی بنیاد پر ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چوتھے ٹی ۲۰؍ میچ میں ۶؍ گیندیں باقی رہ کر ۵؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
۲۱۹؍ رن کے بڑے ہدف کے تعاقب میں اوپنرس ایون لوئس اور شائی ہوپ کی جوڑی نے ویسٹ انڈیز کیلئے دھماکہ خیز آغاز کیا اور پہلے وکٹ کیلئے ۹ء۱؍ اوورس میں ۱۳۶؍ رن جوڑے۔ ۱۰؍ ویں اوور میں ریحان احمد نے ایون لوئس کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ ایون لوئس نے ۳۱؍ گیندوں پر۶۸؍ رن کی اننگز کھیلی جس میں ۷؍ چھکے اور۴؍ چوکے شامل تھے۔ اگلی ہی گیند پر شائی ہوپ رن آؤٹ ہو گئے۔ شائی ہوپ نے ۲۴؍ گیندوں پر ۷؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگا کر ۵۴؍ رن بنائے۔ ریحان نے اسی اوور کی تیسری گیند پر نکولس پوران (صفر) کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو بیک فٹ پر ڈال دیا۔ اس کے بعد کپتان روومین پاویل نے پہلے شیمرون ہتمائر کے ساتھ چوتھے وکٹ کیلئے ۳۶؍ رن کی شراکت کی۔ ریحان نے ہتمائر (۷؍رن) کو آؤٹ کر کے اپنے۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ اس کے بعد بلے بازی کیلئے آئے شرفن رُدرفورڈ اور روومین پاویل نے ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ اس دوران جان ٹرنر نے پاویل کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔ پاویل نے۲۳؍ گیندوں پر ۳؍ چھکے اور۲؍ چوکے لگا کر۳۸؍ رن بنائے۔ شرفن رُدرفورڈ ۲۹؍ اور روسٹن چیز۹؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز نے۱۹؍ اوورس میں ۵؍ وکٹ پر ۲۲۱؍ رن بنائے اور میچ ۵؍ وکٹ سے جیت لیا۔ ۵؍ میچوں کی سیریز میں یہ ویسٹ انڈیز کی پہلی جیت ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے ریحان احمد نے۴۳؍ رن کے عوض ۳؍ اور جان ٹرنر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے بیٹنگ کرتے ہوئے جیکب بیتھل (ناٹ آؤٹ ۶۲؍ رن)، فل سالٹ (۵۵؍رن)، کپتان جوش بٹلر (۳۸؍رن)، ول جیکس (۲۵؍رن) اور سیم کیورن (۲۴؍رن) کی شاندار اننگز سے۲۰؍ اوورس میں ۵؍ وکٹ پر۲۱۸؍ رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے گڈاکیش موتی نے ۴۰؍ رن کے عوض ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔