• Mon, 25 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گریویز کی سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کی بنگلہ دیش پر مضبوط گرفت

Updated: November 25, 2024, 11:30 AM IST

پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز ویسٹ انڈیز نے۹؍وکٹ پر ۴۵۰؍ رن بناکر ڈکلیئر کردی ۔ گریویز کے ۱۱۵؍رن۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

ویسٹ انڈیز نے جسٹن گریویز (ناٹ آؤٹ۱۱۵؍رن )، مائیکل لوئس (۹۷؍رن) اور ایلک ایتھنز (۹۰؍رن) کی شاندار اننگز کی بنیاد پر پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام سے قبل ۹؍ وکٹ پر۴۵۰؍ رن پر اننگز ڈکلیئر کرنے کے بعد بنگلہ دیش نے۴۰؍ رن کے اسکور پر ۲؍ وکٹ حاصل کر کے میچ پر مضبوط گرفت کر لی۔ 
سر ویوین رچرڈس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلہ دیش نے ۲۰؍اوورس میں ۲؍وکٹ کے نقصان پر۴۰؍ رن بنا لئے تھے۔ محمود الحسن جوئے ۵؍رن اور ذاکر حسن ۱۵؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دن کے کھیل کے اختتام پر مومن الحق (ناٹ آؤٹ ۷؍رن) اور شہادت حسین دیپو (۱۰؍ ناٹ آؤٹ) کریز پر موجود تھے۔ مہمان ٹیم اس وقت میزبان ٹیم سے۴۱۰؍ رن پیچھے ہے۔ قبل ازیں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے دن کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں ۸۴؍ اوورس میں ۵؍ وکٹ کے نقصان پر ۲۸۴؍ رن بنا لئے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے لئے جسٹن گریوز نے سب سے زیادہ۲۰۶؍گیندوں پر ناٹ آؤٹ۱۱۵؍رن کی اننگز کھیلی جبکہ مائیکل لیوس نے۲۱۸؍ گیندوں پر ۹۷؍ رن بنائے۔ الیک ایتھنز نے۹۰؍ رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK