• Tue, 26 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ویسٹ انڈیز کی ۲۰۱؍رن سے فتح

Updated: November 26, 2024, 10:05 PM IST | New Delhi

بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں ۱۳۲؍رن پر ڈھیر۔ پہلے ٹیسٹ میں کامیابی سے ونڈیز نے سیریز میں برتری حاصل کرلی

West Indies  Cricketer.Photo:INN
ویسٹ انڈیز کے کرکٹر۔(تصویر:آئی آئی این)

   کیمر روچ، جیڈن سیلز (۳- ۳؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت  ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں۱۰۹؍ رن پر ۷؍ وکٹ لے کراسے شکست کی دہلیز پر پہنچا دیا تھاا ور منگل کو ۵؍ویں دن کے آغاز میں اس نے مہمان ٹیم بنگلہ دیش کو ۱۳۲؍رن پر ڈھیر کرکے پہلے ٹیسٹ میں ۲۰۱؍رن سے کامیابی حاصل کرلی۔ اس طرح ونڈیز نے سیریز میں ۰۔۱؍ کی برتری حاصل کرلی ہے۔ 
دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کا آغاز بہت خراب رہا اور اس نے۲۳؍ کے اسکور پر اپنے ۴؍ وکٹ گنوا دئے۔ پہلے ہی اوور میں کیمر روچ نے ذاکر حسن (صفر) کو بولڈ کرکے ویسٹ انڈیز کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد چوتھے اوور میں جیڈن سیلز نے محمود الحسن جوئے (۶؍رن) کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کو دوسرا جھٹکا دیا۔ شہادت حسین ۴؍رن، مومن الحق  ۱۱؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد لٹن داس اور کپتان مہدی حسن میراز نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ شیمر جوزف نے لٹن داس (۲۲؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ جیڈن سیلز نے مہدی حسن میراز(۴۵؍رن) کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کو بڑا جھٹکا دیا۔ تیج الاسلام ۴؍ رن ساتویں وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔
چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر بنگلہ دیش نے ۳۱؍ اوورس میں ۷؍ وکٹ کے نقصان پر۱۰۹؍رن  بنا لئے  ہیں اور اسے جیت کیلئے ابھی۲۲۵؍  رن درکار ہیں۔ ذاکر علی  ۱۵؍ رن اور حسن محمود صفر کریز پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمر روچ اور جیڈن سیلز نے ۳۔۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ شیمر جوزف نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے  پہلی اننگز میں جسٹن گریویز (ناٹ آؤٹ۱۱۵)، مائیکل لیوس (۹۷؍رن) اور ایلک ایتھنیز (۹۰؍ رن) کی شاندار اننگز کی بدولت ۹؍ وکٹ  پر۴۵۰؍ رن پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش نے ۹؍ وکٹ  پر ۲۶۹؍ رن بناکر اننگز ڈکلیئر کردی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز کی بنیاد پر۱۸۱؍ رن کی برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز میں۱۵۲؍ رن بناکر بنگلہ دیش کو جیت کیلئے ۳۳۴؍ رن کا ہدف دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK