• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جے شاہ کے بعد ہندوستانی کرکٹ بورڈ کا سیکریٹری کون؟

Updated: December 06, 2024, 12:05 PM IST | Agency | New Delhi

بی سی سی آئی کا سب سے بااثرعہدہ جے شاہ کے آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد خالی ہے۔

Jay Shah. Photo: INN
جے شاہ۔ تصویر: آئی این این

جے شاہ کے یکم دسمبر کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے سب سے کم عمر صدر (۳۶سال) کے طور پر چارج سنبھالنے کے بعد ہندوستانی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی )میں سیکریٹری کا عہدہ خالی ہوگیا ہے اور بورڈ سے وابستہ ریاستی اسوسی ایشنز کو ابھی تک یقین نہیں ہے کہ ان کی جگہ کون لے گا۔ دنیا کے سب سے طاقت ور کرکٹ بورڈ میں ۲۰۲۲ء میں آئینی ترمیم کے بعد سیکریٹی کا عہدہ سب سے طاقتور اور بااثر عہدہ ہے۔ 
بی سی سی آئی سیکریٹری کے پاس `کرکٹ اور غیر کرکٹ معاملات سے متعلق تمام اختیارات ہیں اور سی ای او (چیف ایگزیکٹو آفیسر) ان کی نگرانی میں کام کرتے ہیں۔ جے شاہ اگست میں آئی سی سی کے اعلیٰ عہدے کے لئے بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے اور تب سے بی سی سی آئی کے اسٹیک ہولڈر بورڈ میں تبدیلیوں پر غور کر رہے ہیں۔ بی سی سی آئی میں شاہ کی جگہ گجرات کے انیل پٹیل اور بورڈ کے موجودہ جوائنٹ سیکریٹری دیوجیت سیکیاکے نام دوڑ میں شامل ہیں۔ ڈی ڈی سی اے کے صدر روہن جیٹلی کا نام بھی آیا ہے لیکن یہ محض قیاس آرائیاں ہی رہیں۔ 
 بی سی سی آئی کے ایک منتظم نے کہا کہ `ہمیں نہیں معلوم کہ کیا ہو رہا ہے۔ ہر کوئی (بی سی سی آئی حکام اور ریاستی اکائیاں ) اس معاملے پر خاموش ہیں۔ زیادہ امکان ہے کہ جوائنٹ سیکریٹری (سیکیا) اس وقت عبوری سیکریٹری ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے مسائل ہیں جن سے روزانہ کی بنیاد پر نمٹنا پڑتا ہے اور جو بھی آتا ہے اسے بی سی سی آئی کے کام کاج کے بارے میں کچھ علم ہونا چاہیے۔ کسی منتخب عہدیدار کے مستعفی ہونے کے بعدبورڈ کے پاس خصوصی جنرل میٹنگ (اے جی ایم) بلانے اور اپنے جانشین کا انتخاب کرنے کے لئے۴۵؍دن ہوتے ہیں۔ اگر شاہ کے آئی سی سی کا عہدہ سنبھالنے کے دن سے ۴۵؍دن شمار کئے جائیں تو بورڈ کے پاس اس عہدے کو بھرنے کے لئے جنوری کے وسط تک کا وقت ہے۔ آئین کے مطابق بی سی سی آئی کو انتخابات سے کم از کم ۴؍ ہفتے قبل ایک ریٹرننگ افسر کا تقرر بھی کرنا ہوتا ہے۔ ریاستی یونٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ بورڈ کے پاس تبدیلیوں کو مکمل کرنے کے لئے کافی وقت ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK