• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیا راشد خان گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہوں گے؟

Updated: January 03, 2025, 4:43 PM IST | Agency | Ahmedabad

فرنچائیزی ٹیم کے سوشل میڈیا پر ٹویٹ سے افواہوں کا بازار گرم۔

Rashid Khan is being speculated to be the captain from Gujarat Titans` tweet. Photo: INN
گجرات ٹائٹنز کے ٹویٹ سے راشد خان کو کپتان بنانے کی قیاس آرائی کی جا رہی ہے۔ تصویر: آئی این این

گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) نے نئے سال کے ایک پراسرار ٹویٹ کے ساتھ شائقین میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے جس میں آئی پی ایل ۲۰۲۵ءکے آئندہ سیزن کے لئے کپتانی میں ممکنہ تبدیلی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ اس ٹویٹ میں افغانستان کےا سٹار اسپن گیند باز راشد خان کو دکھایا گیا ہے، جس سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ تجربہ کار لیگ اسپن گیندباز شبمن گل کی جگہ ٹیم کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔ 
 گجرات ٹائیٹنز کے آفیشل ٹویٹر(ایکس) اکاؤنٹ نے راشد خان کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے سامنے ایک بلیک بورڈ ہے اور کیپشن لکھا ہے کہ ’’ایک کلین سلیٹ۔ ایک نئی کہانی۔ ‘‘ اس خفیہ پیغام نے بہت سے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ کیا ٹیم آنے والے سیزن کیلئے ٹیم میں اہم تبدیلی کا اعلان کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اگرچہ فرنچائزی نے باضابطہ طور پر کسی تبدیلی کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن ٹویٹ کے وقت اور پیغام نے افواہوں کو جنم دے دیا ہے۔ 
 واضح رہے کہ راشد خان ۲۰۲۲ءمیں گجرات ٹائٹنز میں شامل ہونے کے بعد سے ایک شاندار رول ادا کر رہے ہیں اور انہیں آئی پی ایل ۲۰۲۵ءکی نیلامی سے قبل ۱۸؍کروڑ روپے میں ٹیم میں برقرار رکھا گیا تھا۔ راشد خان کی قائدانہ صلاحیتیں اچھی ہیں اور انہیں اچھا تجربہ بھی ہے۔ وہ اس سے قبل افغانستان کی قومی ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں۔ دوسری طرف شبمن گل، جنہیں گجرات ٹائٹنز نے۱۶ء۵؍ کروڑ میں برقرار رکھا تھا، وہ بھی فرنچائز کے کلیدی کھلاڑی رہے ہیں۔ شبمن گل نے ۲۰۲۴ءمیں ہاردک پانڈیا کے ممبئی انڈینس میں جانے کے بعد کپتانی کا عہدہ سنبھالا لیکن ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی متاثر کن انفرادی کارکردگی کے باوجود ان کی قیادت کے بارے میں سوالات اُس وقت پیدا ہوئے جب ٹائٹنز نے ۱۴؍میچوں میں سے صرف ۵؍ جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں مایوس کن آٹھویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ 
 ٹیم کے تازہ پوسٹ سے یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آیا ٹیم شبھمن گل کو کپتان برقرار رکھتی ہے یا پھر قیادت کی ذمہ داری راشد خان کو سونپتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK