• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیا روہت بھی کپتانی چھوڑیں گے؟ گاوسکر کی پیشین گوئی

Updated: December 19, 2024, 1:09 PM IST | Brisbane

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر سنیل گاوسکر نے بھی روہت شرما کی کپتانی چھوڑنے متعلق خبروں پر لب کشائی کردی۔

Rohit Sharma and Sunil Gavaskar. Photo: INN.
روہت شرما اور سنیل گاوسکر۔ تصویر: آئی این این۔

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر سنیل گاوسکر نے بھی روہت شرما کی کپتانی چھوڑنے متعلق خبروں پر لب کشائی کردی۔ سابق کرکٹر و کمنٹیٹر سنیل گاوسکر نے پیشین گوئی کی ہے کہ اگلے ٹیسٹ میچ میں کارکردگی پیش نہ کرنے کی صورت میں روہت شرما کی جانب سے کپتانی چھوڑی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روہت شرما اگر میلبورن اور سڈنی میں ناکام ہوئے تو وہ خود دستبردار ہو جائیں گے اور سلیکٹرس کے فیصلے کا انتظار نہیں کریں گے۔ سابق ہندوستانی کپتان نے کہا کہ روہت بارڈر گاوسکر ٹرافی کے آخری دونوں میچ میں حصہ لیں گے لیکن اگر وہ رن بنانے میں ناکام رہے تو ٹیم کی قیادت سے الگ ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اشون نے بھی ٹیم پر بوجھ بننا گوارا نہیں کیا انہیں لگتا تھا کہ وہ اب پلئینگ الیون میں شامل نہیں ہوسکتے تو ریٹائرمنٹ لے لی، اسی طرح روہت بھی بوجھ بننا گوارا نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ روہت شرما نے آخری۱۳؍ ٹیسٹ اننگز میں ۱۱ء۸۳؍ کے اوسط سے صرف۱۵۲؍ رن بنائے ہیں جس کی وجہ سے ان پر کافی تنقید ہو رہی ہے۔ قبل ازیں برسبین ٹیسٹ میچ کے دوران بھی ان کے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے باز گشت سنائی دے رہی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK