• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ولیمسن اور جیمیسن بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ۲۰؍سے باہر

Updated: December 23, 2023, 11:06 AM IST | Agency | Wellington

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور تیز گیند باز کائل جیمیسن نے اس ماہ کے آخر میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز سے اپنے نام واپس لے لئے ہیں۔

Kane Williamson and fast bowler Kyle Jamieson. Photo: INN
کین ولیمسن اور تیز گیند باز کائل جیمیسن۔ تصویر : آئی این این

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور تیز گیند باز کائل جیمیسن نے اس ماہ کے آخر میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز سے اپنے نام واپس لے لئے ہیں۔ ولیمسن کی جگہ مشیل سینٹنر ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ طبی مشورے اور اگلےشیڈول کے پیش نظر کیا گیا ہے جہاں ٹیم کو گرمیوں میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ ولیمسن اور جیمیسن کی جگہ راچن رویندر اور جیکب ڈفی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ولیمسن اس سال کے شروع میں آئی پی ایل میں گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہونے کے بعد ۷؍ ماہ تک کرکٹ سے دور تھے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہاکہ ’’ولیمسن حال ہی میں ہندوستان اور بنگلہ دیش میں کھیلنے کے بعد بحالی سے گزریں گے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جیمیسن ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور ری ہیب پر تھے، انہیں فروری میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بھی تیار رہنا ہے۔ بنگلہ دیش کے علاوہ وہ جنوری میں پاکستان کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز میں بھی نہیں کھیلیں گے۔ وہ بنگلہ دیش کیخلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں بھی نہیں کھیلے تھے۔ نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ ہم کین اور کائل دونوں کو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا سیریز کیلئے کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں ۔ طبی عملے اور کھلاڑیوں سے بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ دونوں ہی ری ہیب پر رہیں گے۔ جیکب ایک تجربہ کار ٹی ۲۰؍ کرکٹر ہیں اور انہیں بنگلہ دیش کے خلاف آزمانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK