• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ومبلڈن : الکاراز اور یانک اگلے راؤنڈ میں داخل

Updated: July 09, 2024, 12:01 PM IST | Agency | London

ومبلڈن کے دفاعی چمپئن کارلوس الکاراز نے ٹورنامنٹ میں یوگو ہمبرٹ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ دوسری طرف یانک سنر نے بھی کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

Jannik Sinner defeated Ben Shelton. Photo: INN
یانک سنر نے بین شیلٹن کو شکست دے دی۔ تصویر : آئی این این

ومبلڈن کے دفاعی چمپئن کارلوس الکاراز نے ٹورنامنٹ میں یوگو ہمبرٹ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ دوسری طرف یانک سنر نے بھی کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ خواتین کے زمرے میں فرنچ اوپن کی رنر اپ اٹلی کی جیسمین پاؤلینی بھی اپنے پہلے ومبلڈن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ 
  الکاراز نے ہمبرٹ کو ۴؍سیٹوں میں ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی کی۔ چوتھے راؤنڈ کے تیسرے سیٹ میں میڈیسن کیز پیر کی چوٹ کے باعث ریٹائرڈ ہوگئیں، تب اسکور ۵۔ ۵؍تھا۔ اطالوی کھلاڑی جیسمین نے پہلا سیٹ۳۔ ۶؍ سے جیتا تھا جب کہ میڈیسن کیز نے دوسرا سیٹ ۶۔ ۷؍ سے اپنے نام کیا تھا۔ میڈیسن کیز کے مقابلے سے ہٹنے کے بعد پاؤلینی کو کوارٹر فائنل میں داخل ہونے کا موقع مل گیا۔ 
 آسٹریلین اوپن چمپئن یانک سنر سیدھے سیٹوں میں جیت کے ساتھ کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئے تاہم خواتین کے زمرے میں کوکو گف کو باہر ہونا پڑا۔ سنر نے ۱۴؍ویں سیڈ یافتہ بین شیلٹن کیخلاف۲۔ ۶، ۴۔ ۶، ۶۔ ۷؍ سے کامیابی حاصل کی۔ ان کا اگلا مقابلہ ڈینیل میدویدیف سے ہوگا۔ ایک اور کوارٹر فائنل میچ الکاراز اور ٹومی پال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاؤلینی کا اگلا مقابلہ ایما نوارو سے ہوگا جنہوں نے موجودہ یو ایس اوپن چمپئن گف کو۳۔ ۶، ۴۔ ۶؍ سے شکست دی۔ خواتین کے زمرے میں ایلینا ریبا کینا نے اینا کالینسکایا کو ۳۔ ۶، ۰۔ ۶؍ کے اسکور سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے اور وہ خطاب جیتنے کی متمنی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK