• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ومبلڈن : باربورا اور جسمین میں خطابی مقابلہ

Updated: July 13, 2024, 12:54 PM IST | Agency | London

سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن کا ویمنز سنگلز کا خطاب مقابلہ چیک جمہوریہ چیک کی باربورا کریجکووا اور اٹلی کی جسمین پاؤلینی کے درمیان سنیچر کو کھیلا جائے گا۔

Jasmin Paulini and Barbora Krejkova. Photo: INN
جسمین پاؤلینی اور باربورا کریجکووا۔ تصویر : آئی این این

سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن کا ویمنز سنگلز کا خطاب مقابلہ چیک جمہوریہ چیک کی باربورا کریجکووا اور اٹلی کی جسمین پاؤلینی کے درمیان سنیچر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں پہلی بار اس خطاب کو جیتنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیں گی۔ 
  ۲۰۲۱ء میں فرنچ اوپن خطاب جیتنے کے ۳؍ سال بعد، کریجکووا نے پہلے سیٹ میں شکست سے زبردست مقابلہ کرتے ہوئے جمعرات کو ایک سنسنی خیز سیمی فائنل جیت کر ومبلڈن کے سنگلز فائنل میں رسائی کی۔ کریجکووا نے میچ کا رخ موڑنے اور سینٹر کورٹ پر جیتنے میں ۲؍ گھنٹے اور۷؍ منٹ کا وقت لیا اور اب ان کا مقابلہ اٹلی کی جسمین پاؤلینی سے ہوگا، جنہوں نے دن کے آغاز میں کروشیا کی ڈونا ویکچ کے خلاف سخت جدوجہد کی تھی۔ نمبر۷؍ سیڈ یڈ پاؤلینی نے ویکچ کو ۲؍گھنٹے۵۱؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ ۶۔ ۲، ۴۔ ۶، ۶۔ ۷؍ سے شکست دی اور اوپن دور میں ومبلڈن فائنل میں پہنچنے والی پہلی اطالوی خاتون بن گئیں۔ 
 سال بھر بیماریوں سے دوچار رہنے کے بعد کریجکووا ۷۔ ۹؍ ہار جیت کے ریکارڈ کے ساتھ ومبلڈن میں آئیں، جس میں جنوری میں آسٹریلین اوپن کوارٹر فائنل کا سفر بھی شامل ہے۔ پاؤلینی نے ومبلڈن میں خواتین کے سنگلز کے اب تک کے طویل ترین سیمی فائنل میں ویکچ کو ۳؍ سیٹوں میں شکست دی۔ پچھلے طویل ترین ومبلڈن سیمی فائنل میں سیرینا ولیمز نے ۲۰۰۹ء میں ایلینا ڈیمینٹیوا کے خلاف۷۔ ۶، ۶۔ ۷، ۶۔ ۸؍کے اسکور سے کامیابی حاصل کی تھی۔ جسمین پاؤلینی کی یہ ۴؍ میچوں میں ویکچ کے خلاف تیسری جیت تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK