• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ومبلڈن : تیسرے راؤنڈ میں جوکووچ کی فیرنلے پر فتح

Updated: July 06, 2024, 1:32 PM IST | Agency | London

۷؍بار کے ومبلڈن چمپئن سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ برطانیہ کے جیکب فیرنلے کو سخت مقابلے میں شکست دے کر ومبلڈن چمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ 

Novak Djokovic. Photo: INN
نوواک جوکووچ۔ تصویر : آئی این این

۷؍بار کے ومبلڈن چمپئن سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ برطانیہ کے جیکب فیرنلے کو سخت مقابلے میں شکست دے کر ومبلڈن چمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ 
آل انگلینڈ کلب میں کھیلے جانےوالے میچ میں ایک ماہ قبل گھٹنے کی چوٹ کے باوجود جوکووچ نے گرینڈ سلیم ڈرا میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے برطانوی وائلڈ کارڈ جیکب فیرنلے کو ۳۔ ۶، ۴۔ ۶، ۷۔ ۵، ۵۔ ۷؍ سے شکست دی۔ تیسرے راؤنڈ میں سربیا کے کھلاڑی جوکووچ کا مقابلہ الیجینڈرو ٹیبیلو اور فلاویو کوبولی کے درمیان میچ کے فاتح سے ہوگا۔ 
 میچ کے بعد جوکووچ نے فیرنلے کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا ’’ایک زبردست میچ کیلئے جیکب کو بہت بہت مبارکباد۔ انہوں نے بہت کوشش کی اور زبردست ٹینس کھیلا۔ ‘‘ انہوں نےمزید کہاکہ اس بار ٹورنامنٹ میں بہت اچھے کھلاڑی آئے ہیں اور وہ اسٹار کھلاڑیوں کو سخت مقابلہ دے رہے ہیں، ٹورنامنٹ سخت ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK