پہلے سیمی فائنل میں الکاراز اور میدویدیف کا مقابلہ۔ دوسرے سیمی فائنل میں موسیتی اور جوکووچ مدمقابل۔
EPAPER
Updated: July 12, 2024, 11:34 AM IST | Agency
پہلے سیمی فائنل میں الکاراز اور میدویدیف کا مقابلہ۔ دوسرے سیمی فائنل میں موسیتی اور جوکووچ مدمقابل۔
ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ میں مینزسنگلز کے سیمی فائنلسٹ کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ ۷؍ مرتبہ ومبلڈن چمپئن شپ کا خطاب جیتنے والے ورلڈ نمبر ۲؍نوواک جوکووچ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے تھے۔ جمعہ کو ومبلڈن کے پہلے سیمی فائنل میں ڈینیل میدویدیف کا مقابلہ کارلوس الکاراز سے ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں لورینرو موسیتی کی ٹکر دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی نوواک جوکووچ سے ہوگی۔
خیال رہے کہ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور جوکووچ کے خلاف میچ میں انجری کے باعث دستبردار ہوگئے۔ لندن میں جاری ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں ورلڈ نمبر۲؍کھلاڑی نوواک جوکووچ کو کوارٹر فائنل میں واک اوور ملا، آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور انجری کی وجہ سے کورٹ میں نہ اتر سکے۔ مینز سنگلز کے چوتھے کوارٹر فائنل میں اٹلی کے لورینزو موسیتی نے امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو۶۔ ۳، ۶۔ ۷، ۲۔ ۶، ۶۔ ۳، ۱۔ ۶؍ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
موسیتی پہلی بار کسی گرینڈ سلیم میں چوتھے راؤنڈ سے آگے پہنچے ہیں لیکن اب انہیں نوواک جوکووچ کی صورت میں اپنے کریئر کا سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے۔ ۷؍ مرتبہ کے چمپئن جوکووچ ۱۳؍ویں مرتبہ ومبلڈن اور۴۹؍ویں مرتبہ گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں پہنچے ہیں اور راجر فیڈرر کا ریکارڈ برابر کر لیا ہے۔