• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ونڈیز کی آل راؤنڈ کارکردگی، انگلینڈکو۸؍وکٹوں سے ہرادیا

Updated: November 08, 2024, 11:28 AM IST | Barbados

برینڈن کنگ اور کیسی کارٹی کی شاندار سنچریاں، ویسٹ انڈیز نے مہمان ٹیم کو ۴۲؍گیندیں باقی رہتے شکست دےکر سیریز پر قبضہ کر لیا، میتھیو فورڈ نے ۳؍ وکٹیں حاصل کیں۔

Casey Carty (right) and Brandon King put on a 209-run partnership for the second wicket. Photo: INN.
کیسی کارٹی(دائیں )اور برینڈن کنگ نےدوسرے وکٹ کیلئے ۲۰۹؍رنوں کی پارٹنرشپ کی۔ تصویر: آئی این این۔

گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد برینڈن کنگ (۱۰۲) اور کیسی کارٹی (ناٹ آؤٹ ۱۲۸) کی شاندار سنچری اننگز کی بنیاد پر ویسٹ انڈیز نے تیسرے یکروزہ میں انگلینڈ کو ۴۲؍گیندیں باقی رہتے ۸؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے ۳؍ میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔ برینڈن کنگ کو ۱۰۲؍رنوں کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ جبکہ میتھیو فورڈ مین آف دی سیریز رہے۔ 
انگلینڈ کے ۲۶۳؍رنوں کے جواب میں بلے بازی کیلئے میدان پر اترنے والی ویسٹ انڈیز کی افتتاحی جوڑی برینڈن کنگ اور ایون لوئس نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے پہلے وکٹ کیلئے۴۲؍ رن جوڑے۔ جیمی اوورٹن نے ساتویں اوور میں ایون لوئس (۱۹) کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لئے آنے والے کیسی کارٹی نے برینڈن کنگ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور تیزی سے رن بنائے۔ دونوں بلے بازوں نے دوسرے وکٹ کے لئے۲۰۹؍ رنوں کا اضافہ کیا اور اپنی ٹیم کو فتح کی جانب لے گئے۔ ۴۱؍ویں اوور میں ریس ٹوپلے نے برینڈن کنگ (۱۰۲) کو بولڈ کر کے یہ شراکت توڑ دی لیکن تب تک برینڈن اپنا کام کر چکے تھے۔ انہوں نے ۱۱۷؍گیندوں کا سامنا کیا اور ۱۰۲؍رنوں کی اننگز میں ۱۳؍چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کیسی کارٹی نے ۱۱۴؍گیندوں میں ۱۵؍چوکے اور ۲؍ چھکے لگاتے ہوئے (۱۲۸؍ ناٹ آؤٹ) رنوں کی اننگز کھیلی۔ کپتان شائی ہوپ ۵؍ رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز نے ۴۳؍ اوور میں ۲؍ وکٹوں پر ۲۶۷؍رن بناکر یہ میچ ۸؍ وکٹوں سے جیت لیا۔ 
انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلی اور جیمی اوورٹن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کیلئے آنے والی انگلینڈ کی شروعات انتہائی خراب رہی اور ۲۴؍ کے اسکور پر اس کے ۴؍ وکٹ گر گئے۔ ول جیکس (۵)، جارڈن کاکس (ایک)، جیکب بیتھل (صفر) اور کپتان لیام لیونگسٹن (۶) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ بحران کے ایسے وقت میں فل سالٹ ایک سرے پر کھڑے رہے۔ انہوں نے سیم کرن کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کیلئے ۷۰؍ رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ روسٹن چیز نے ۲۶؍ویں اوور میں سیم کرن (۴۰) کو آؤٹ کرکے اس پارٹنرشپ کو توڑا۔ 
اس کے بعد فل سالٹ (۷۴)کو روماریو شیفرڈ نے اپنا شکار بنایا۔ ڈین موسلے نے (۵۷) رنوں کی اہم اننگز کھیلی۔ جیمی اوورٹن ۳۲؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کےلئے جوفرا آرچر نے ۱۷؍گیندوں میں رن (ناٹ آؤٹ ۳۸) رنوں کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کے اسکور کو ۵۰؍اووروں میں ۸؍ وکٹوں پر ۲۶۳؍تک پہنچا دیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے میتھیو فورڈ نے ۳؍، الزاری جوزف اور روماریو شیفرڈ نے ۲۔ ۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔ روسٹن چیز نے ایک بلے باز کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK