لداخ نے پیر کو کھیلو انڈیا سرمائی کھیل ۲۰۲۵ء کے پہلے مرحلے کے آخری دن ۴؍ میں سے ۲؍ سونے کے تمغے جیت کر تمغوں کی تعداد میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔
EPAPER
Updated: January 28, 2025, 4:50 PM IST | leh | Leh
لداخ نے پیر کو کھیلو انڈیا سرمائی کھیل ۲۰۲۵ء کے پہلے مرحلے کے آخری دن ۴؍ میں سے ۲؍ سونے کے تمغے جیت کر تمغوں کی تعداد میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔
لداخ نے پیر کو کھیلو انڈیا سرمائی کھیل ۲۰۲۵ء کے پہلے مرحلے کے آخری دن ۴؍ میں سے ۲؍ سونے کے تمغے جیت کر تمغوں کی تعداد میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔ اس کے بعد تمل ناڈو (۳؍ گولڈ سمیت ۵؍ تمغے) رہا۔ مہاراشٹر نے سب سے زیادہ تمغے (۱۰) جیتے لیکن صرف دو گولڈ کے ساتھ وہ تیسرے نمبر پر رہا۔ تلنگانہ (دو گولڈ) چوتھے جبکہ کرناٹک (ایک گولڈ) پانچویں نمبر پر رہا۔
ہندوستانی فوج نے مردوں کی آئس ہاکی کے فائنل میں انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کو ۱۔۲؍گول سے شکست دے کر اپنا کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا خطاب برقرار رکھا۔
لداخ نے چار میں سے دو گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ اسٹینزین جمپل، اسکارما تسلٹیم، محمد رضا اور پدما انگمو کے مکسڈ ریلے کوارٹیٹ نے۰۲ء۱۹:۳؍ سیکنڈز کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔ مہاراشٹر (۰۳ء۷۸:۳) اور تلنگانہ (۰۴ء۹۵:۳؍)نے بالترتیب چاندی اور کانسہ کے تمغے جیتے ۔