• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ویمنز فیفا ورلڈکپ : مراکش کو روند کرفرانس کوارٹر فائنل میں داخل

Updated: August 09, 2023, 11:07 AM IST | Adelaide

فرانس کی خواتین فٹبال ٹیم نے ۰۔۴؍ گول سے کامیابی حاصل کرلی۔ پری کوارٹر فائنل کے ایک اور میچ میں کولمبیا نے جمائیکا کو شکست دے دی

France`s team in the quarter-finals
فرانس کی ٹیم کوارٹر فائنل میں

: فرانس نے منگل کو یکطرفہ پری کوارٹر فائنل میں مراکش کو۰۔۴؍سے شکست دے کر۲۰۲۳ء فیفا خواتین ورلڈ کپ کے ٹاپ ۸؍ میں جگہ بنا لی ہے۔
 ہندمارش اسٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے پری کوارٹر فائنل میں کدیداتو ڈیانی (۱۵؍ویں منٹ) اور کینزا ڈالی (۲۰؍ویں منٹ) نے فرانس کی جانب سے ایک ایک گول کیا جبکہ یوجینی لی سومر (۲۳؍ویں اور ۷۰؍ویں منٹ) نے ۲؍ گول کئے۔اس میچ میں فرانس کی کھلاڑیوں نے مراکشی ٹیم کو گول کرنے کے مواقع نہیں دیئے اوراس کے گول پر مسلسل حملے کرتے رہے۔ 
 منگل کو دیگر ایک میچ میں کولمبیا نے فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں منگل کو جمائیکاپر۰۔۱؍گول کی تاریخی  کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی بار ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا۔ میلبورن ریکٹینگولراسٹیڈیم پر دونوںٹیموںکوجدوجہد کرنا پڑا لیکن۵۱؍ ویں منٹ میں کیٹلینااسمے کا گول کولمبیا کی جیت میںفیصلہ کن ثابت ہوئی ۔
 جنوبی امریکی ٹیم۲۰۱۹ءخواتین ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی،لیکن اس کے بعدسے اس نے تیزی سے تبدیلی کی ہے ۔ اپنے گروپ میںٹاپ پر رہنے والی کولمبیا نے پہلے مرحلے میں ورلڈ کپ نمبر دو جرمنی کو ہرایا تھا اور کوارٹر فائنل میں ا س کا سامنا انگلینڈ سے ہوگا۔ دوسری طرف ، ورلڈ کپ ۲۰۱۹ء میں گروپ مرحلے میں تمام مقابلے میں باہر ہونے والی جمائیکابھی بڑی امیدوں کے ساتھ ٹورنامنٹ میں نہیں آئی تھی ، لیکن اس نے فرانس، پنامااور برازیل کو گول نہیں کرنے دیا اورتعریف حاصل کی ۔
کیٹلینا کے گول نے حالانکہ جمائیکا کاخواب مکمل کر دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK