ہندوستانی خواتین ٹیم فائنل میں ناکام رہی۔ میزبان سری لنکا نے خطابی مقابلہ ۸؍وکٹ سے جیت لیا۔ ہرشیتھا سمر وکرما نے مفید نصف سنچری بنائی۔
EPAPER
Updated: July 29, 2024, 11:22 AM IST | Dambulla
ہندوستانی خواتین ٹیم فائنل میں ناکام رہی۔ میزبان سری لنکا نے خطابی مقابلہ ۸؍وکٹ سے جیت لیا۔ ہرشیتھا سمر وکرما نے مفید نصف سنچری بنائی۔
ہرشیتھا سمروکرما ناٹ آؤٹ (۶۹؍رن) اور چماری اٹاپٹو (۶۱؍رن) کی نصف سنچریوں کی بدولت سری لنکا نے اتوار کو خواتین ایشیا کپ کے فائنل میچ میں ہندوستان کو ۸؍ وکٹ سے شکست دے کر خطاب جیت لیا۔
۱۶۶؍رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری سری لنکا کا آغاز اچھا نہیں رہا۔ دوسرے اوور میں وشمی گنارتنے ایک رن بناکرآؤٹ ہوگئیں۔ اس کے بعد ہرشیتھا سمروکرما اور کپتان چماری اٹاپٹو نے اننگز کوسنبھالتے ہوئے تیزی سے رن بنائے۔ ۱۲؍ویں اوور میں دپتی شرما نے اٹاپٹو کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ اٹاپٹو نے۴۳؍ گیندوں پر ۶۱؍رن بنائے۔ ہرشیتا نے۵۱؍ گیندوں پر ۶؍ چوکے اور ۲؍ چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ۶۹؍ رن کی اننگز کھیلی۔ کویشا دلہاری۱۶؍ گیندوں پر۳۰؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ سری لنکا نے۱۸ء۴؍ اوورس میں ۲؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۶۷؍ رن بنا کر ۸؍ وکٹوں سے خطابی مقابلہ جیت لیا۔ ہندوستان کی جانب سے دپتی شرما نے ایک وکٹ حاصل کیا۔
اس سے قبل اتوار کو دامبولا میں ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری شیفالی ورما اور اسمرتی مندھانا کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کیلئے ۴۴؍ رن جوڑے۔ ساتویں اوور میں کویشا دلہاری نے شیفالی ورما (۱۶؍رن) کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد ۹؍ویں اوور میں اوما چھیتری ۹؍ رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ کپتان ہرمن پریت کور ۱۱؍رن اور جیمائمہ روڈریگیز۲۹؍رن بناکرآؤٹ ہوئیں۔ اسمرتی مندھانا نے۴۷؍ گیندوں پر۱۰؍ چوکوں کی مدد سے۶۰؍ رن کی اننگز کھیلی۔ رِچا گھوش نے۱۴؍ گیندوں پر ۴؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر ۳۰؍ رن بنائے۔ پوجا وستراکر ۵؍رن اور رادھا یادو ایک رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ ہندوستان نے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹ کے نقصان پر ۱۶۵؍ رن بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے کویشا دلہاری نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ اودیشیکا پربودھنی، سچنی نسانسلا اور چماری اٹاپٹو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔