ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم جونیئر ایشیا کپ ۲۰۲۴ء میں شرکت کے لیے منگل کی صبح کیمپ گوڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے عمان کے لیے روانہ ہوئی۔
EPAPER
Updated: December 04, 2024, 12:11 PM IST | Agency | Bengaluru
ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم جونیئر ایشیا کپ ۲۰۲۴ء میں شرکت کے لیے منگل کی صبح کیمپ گوڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے عمان کے لیے روانہ ہوئی۔
ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم جونیئر ایشیا کپ ۲۰۲۴ء میں شرکت کے لیے منگل کی صبح کیمپ گوڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے عمان کے لیے روانہ ہوئی۔ عمان کی راجدھانی مسقط میں ۷؍ سے۱۵؍ دسمبر تک منعقد ہونے والا جونیئر ایشیا کپ ایف آئی ایچ جونیئر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ ہے۔ ہندوستانی جونیئر خواتین کی ٹیم پول اے میں چین، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش سے مقابلہ کرےگی جبکہ پول بی میں جنوبی کوریا، جاپان، چینی تائپے، ہانگ کانگ اور سری لنکا شامل ہیں۔ ٹیم انڈیاکی قیادت کپتان جیوتی سنگھ اور نائب کپتان ساکشی رانا کریں گی۔ ٹیم میں ویشنوی وٹھل پھالکے، سنیتا ٹوپو، ممتاز خان، دپیکا اور بیوٹی ڈنگ ڈنگ جیسی کھلاڑی بھی شامل ہیں، جنہیں سینئر ٹیم کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ہے۔ ٹیم کی کوچنگ سابق کپتان تشار کھانڈیکر کر رہے ہیں۔ ٹیم کے روانہ ہونےسے پہلے، جیوتی سنگھ نے کہاکہ ’’ہم اپنی مہم کے بارے میں بہت پراعتماد اور پرجوش ہیں۔ ہمارے پاس ایک اچھی اور تجربہ کار ٹیم ہے۔ ہم نے پچھلے کچھ مہینوں میں سخت محنت کی ہے اور ٹیم مسقط میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی منتظر ہے۔ ‘‘ نائب کپتان ساکشی رانا نے کہاکہ ’’یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہندوستانی جونیئر مردوں کی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور وہ خطاب کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔ ہم ہندوستانی ہاکی کے شائقین سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ہمیں کھیلتے ہوئے دیکھیں اور ہمارا حوصلہ بڑھائیں۔ مسقط میں ہندوستانیوں کی ایک بڑی کمیونیٹی ہے، ہمیں امید ہے کہ وہ ہمارا حوصلہ بڑھائیں گے۔ ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ۸؍ دسمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔