• Sat, 15 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج سے ویمنز پریمیر لیگ کا آغاز

Updated: February 14, 2025, 1:29 PM IST | Agency | Mumbai

لیگ کی ۵؍ ٹیمیں خطاب کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانا چاہیں گی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ویمنز پریمیرلیگ ۲۰۲۵ء ۱۴؍فروری، جمعہ سے شروع ہوگی۔ اس بار۲۰۲۳ء میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کا تیسرا سیزن کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ دفاعی  چمپئن  رائل چیلنجرز بنگلور اور گجرات جائنٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس بار ٹورنامنٹ کے تمام۲۲؍ میچ ۴؍ شہروں میں کھیلے جائیں گے جن میں ممبئی بھی شامل ہے۔ 
 ٹورنامنٹ کب شروع ہوگا؟
 ویمنز پریمیر لیگ۲۰۲۵ء کا آغاز  ۱۴؍ فروری  سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز شام ساڑھے ۷؍ بجے سے کھیلے جائیں گے۔  ڈبلیو پی ایل کے میچ اسپورٹس۱۸؍ نیٹ ورک کے ذریعے ہندوستان میں ٹی وی پر براہ راست نشر کئے جائیں گے۔
  ٹورنامنٹ کس فارمیٹ میں ہوگا ؟
 گزشتہ دو سیزن کی طرح اس بار بھی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنانے کیلئے ایسا ہی فارمیٹ ہوگا۔۵؍ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے کے اختتام پر ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی ٹیم براہ راست فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی باقی ٹیمیں فائنل کیلئے  ایلیمینیٹر میچ کھیلیں گی۔ اس طرح ٹورنامنٹ کیلئے  دو فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ کیا جائے گا۔
 ٹورنامنٹ کیلئے تمام ۵؍ ٹیمیں
 ممبئی انڈینس:  امندیپ کور، امن جوت کور، امیلیا کیر، چلو ٹریون، ہرمن پریت کور، ہیلی میتھیوز، جینتیمانی کالیتا، ستیہ مورتی کیرتن، نٹالی سکیور، پرونیکا سسودیا، سجیون سجنا، یاستیکا بھاٹیہ،صاعقہ  اسحاق ، شبنم اسماعیل ،نادین کلارک، جی کملینی ، سنسکرتی گپتا اور اکشیتا مہیشوری۔
 رائل چیلنجرز بنگلور: ڈینی وائٹ ہوج، سبینینی میگھنا، اسمرتی مندھانا، نزہت پروین، ایلیس پیری، جارجیا ویرہم، کنیکا آہوجا، شریانکا پاٹل، سوفی ڈیوائن، رچا گھوش، رینوکا سنگھ، ایکتا بشٹ، کیٹ کراس،چارلی ڈین، پرمیلا راوت، وی جے جوشیتا، راگھوی بسٹ اور جاگروی پوار۔ 
 دہلی کیپٹلس: جمائمہ روڈریگیز، میگ لیننگ، شفالی ورما، اسنیہا دپتی، ایلس کیپسی، اینابیل سدرلینڈ، جیس جوناسن، اروندھتی ریڈی، ماریزین کیپ، منو منی، رادھا یادو، شیکھا پانڈے، تانیہ بھاٹیہ، تیتاس سادھو، سری چرانی، بی سراپنی، نندنی  کشیپ ۔
 گجرات جائنٹس: بھارتی فلمالی، لورا وولوارڈٹ، فوبی لیچفیلڈ، پریا مشرا، ایشلے گارڈنر، دیالن ہیمالتا، ہرلین دیول، سیالی ستگھرے، تنوجا کنور، بیتھ مونی، شبنم شکیل، منت کشیپ، میگھنا سنگھ، کاشوی گوتم ڈنڈرا ڈوٹن ، سمرن شیخ ،ڈینیل گبسن او رپرکاشیکا نائیک۔

زخمی پوجا وستراکر، آشا شوبھنا ڈبلیو پی ایل سے باہر
ممبئی انڈینس (ایم آئی) کی تیز گیند باز آل راؤنڈر پوجا وستراکر اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی لیگ اسپنر آشا شوبھنا چوٹ کی وجہ سے ویمنز پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) ۲۰۲۵ء سے باہر ہو گئی ہیں۔   ملائیشیا میں انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کی رکن  رہی پرونیکا سسودیا اور ریلوے کی وکٹ کیپر بلے باز نزہت پروین کو بالترتیب ایم آئی اور آر سی بی نے اپنی ٹیموں میں شامل کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK