• Thu, 27 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویمنس پریمیر لیگ : دہلی کیپٹل نے گجرات جائنٹس کوبہ آسانی ہرادیا

Updated: February 27, 2025, 12:59 PM IST | Agency | Bengaluru

گجرات جائنٹس کے ۹؍ وکٹ کے نقصان پر۱۲۷؍ رن کے جواب میں دہلی نے ۴؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۶؍ ویں اوور میں ہی ہدف حاصل کر لیا۔

Shefali Verma and Jace Jonasson had a great partnership. Photo: INN
شیفالی ورما اور جیس جوناسن کے درمیان عمدہ شراکت داری رہی۔ تصویر: آئی این این

شیفالی ورما (۴۴) اور جیس جوناسن (ناٹ آؤٹ - ۶۱) کی شاندار اننگز کی بدولت دہلی کیپٹل نے منگل کو ویمنس پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے ایک میچ میں گجرات جائنٹس کو ۶؍ وکٹ سے آسانی سے شکست دی۔ گجرات جائنٹس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۹؍ وکٹ کے نقصان پر۱۲۷؍ رن بنائے جس  کے جواب میں دہلی کیپٹلس نے فتح کا ہدف ۴؍ وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے حاصل کر لیا۔
 مین لیننگ(۳) کی شکل میں ابتدائی وکٹ گنوانے کے بعد شیفالی اور جوناسن نے تیز رفتاری سے رن بنائے ۔ شیفالی نے ۲۷؍ گیندوں میں ۵؍ چوکوں اور ۳؍سکسرز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جو ناسن  نے ۳۲؍ گیندوں کی اپنی ناٹ آؤٹ اننگز میں ۹؍ چوکے اور ۲؍ سکسر لگائے۔ دونوں نے دوسرے وکٹ کیلئے ۷۴؍  رن جوڑے اور ہدف کو چھوٹا کر دیا۔
 اس سے قبل، بھارتی پھولمالی(۴۰؍ناٹ آؤٹ) اور تنوجا کنور(۱۶) کی دلیرانہ اننگز نے گجرات جائنٹس کو قابل احترام ٹوٹل بنانے میں مدد کی۔ ایک موقع پر گجرات کے ٹاپ پانچ بلے باز ۸؍ اووروں میں۴۱؍ رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ چکے تھے ۔ اس بحران میں ڈینڈرا ڈوٹن (۲۶)   نے چارج سنبھال لیا اور پانچ شاندار چوکے لگا کر اسکور بورڈ کو تیز کرنے کی کوشش کی۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد تنوجا اور پھولمالی کی نصف سنچری شراکت نے نہ صرف ٹیم کو مشکلات سے نجات دلائی بلکہ اسکور کو بھی فائٹنگ پوزیشن پر پہنچا دیا۔ تنوجا بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگئیں۔اس سے قبل شیکھا پانڈے اور ماریزان کاپ نے ۲-۲؍ وکٹیں لے کر گجرات کو بیک فٹ پر ڈال دیا جبکہ اینابیل سادرلینڈ نے دو وکٹیں لے کر گجرات کی کمر توڑنے کی کامیاب کوشش کی۔ تیتاس سادھو نے کپتان ایشلے گارڈنر کی اہم وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK