• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ہندوستان کو ۹؍ رنز سے شکست دی

Updated: October 14, 2024, 11:46 AM IST | Sharjah

خواتین کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۱۸؍ویں میچ میں اتوار کو آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کی بدولت آخری اوورز میں ہندوستان کو سنسنی خیز مقابلے میں نو رنز سے شکست دے دی۔

Australian team. Photo: INN.
آسٹریلیا کی ٹیم۔ تصویر: آئی این این۔

 گریس ہیرس (۴۰)، کپتان تالیا میک گرا (۳۲) اور ایلیس پیری (۳۲) کی شاندار اننگز کے بعد آسٹریلیا نے خواتین کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۱۸؍ویں میچ میں اتوار کو شاندار کارکردگی کی بدولت آخری اوورز میں ہندوستان کو سنسنی خیز مقابلے میں نو رنز سے شکست دے دی۔ سوفی مولینو کو عمدہ باؤلنگ پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ 
 آسٹریلیا کے ۱۵۱؍ رنز کے جواب میں ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں تھی اور وہ چوتھے اوور میں شیفالی ورما (۲۰) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ شیفالی کو ایشلے گارڈنر نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد چھٹے اوور میں سوفی مولینیواسمرتی مندھانا (چھ) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ دیپتی شرما نے۲۵؍ گیندوں میں تین چوکے لگا کر ۲۹؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ریچا گھوش (ایک) رن آؤٹ ہوئیں۔ کپتان ہرمن پریت کور نے۴۷؍ گیندوں (ناٹ آؤٹ۵۴) میں نصف سنچری کھیلی۔ آخری اوور میں یہ حالت تھی کہ ہرمن پریت کور ایک چھوڑ پر کھڑی رہ گئی اور وکٹیں گرتی رہیں۔ ہندوستان مقررہ۲۰؍ اوورز میں نو وکٹوں پر صرف۱۴۲؍ رنز بنا سکا اور میچ نو رنز سے ہار گیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے سوفی مولینو اور اینابیل سدرلینڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ میگن شٹ اور ایشلے گارڈنر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 
 اس سے قبل آسٹریلیا کی کپتان تالیا میک گرا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کیلئے آنے والی آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہیں تھی اور تیسرے اوور میں رینوکا سنگھ نے ۱۷؍ کے اسکور پر یکے بعد دیگرے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بیتھ مونی (۲) اور جارجیا ویرہم (صفر) آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان ٹالیا میک گرا نے گریس ہیرس کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کیلئے۶۲؍ رنز جوڑے۔ دیپتی نے ایلس پیری (۳۲) کو آؤٹ کرکے ان کی شراکت داری کو توڑا۔ ایشلے گارڈنر (۶) وستراکر کا شکار بنے۔ گریس ہیرس۴۰؍ کو دیپتی شرما نے آؤٹ کیا۔ اینابیل سدرلینڈ (۱۰) اور سوفی مولینو (صفر) آؤٹ ہوئیں۔ فوبی لیچ فیلڈ ۱۵؍رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ آسٹریلیا نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ۱۵۱؍رنز بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے رینوکا سنگھ اور دیپتی شرما نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شریانکا پاٹل، پوجا وستراکر اور رادھا یادیو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK