• Sat, 05 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

خواتین ٹی۲۰؍ عالمی کپ: نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو۵۸؍ رن سے شکست دی

Updated: October 05, 2024, 11:01 AM IST | Dubai

خواتین ٹی۲۰؍ عالمی کپ ۲۰۲۴ء کے چوتھے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو ۵۸؍ رنز سے شکست دے دی۔ سوفی ڈیوائن کو بہترین بلے بازی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

New Zealand performed brilliantly. Photo: INN.
نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تصویر: آئی این این۔

کپتان سوفی ڈیوائن (ناٹ آؤٹ۵۷) اور جارجیا پلمر (۳۴) کی شاندار اننگز کے بعد نیوزی لینڈ نے روزمیری مئر، لیا تہوہو اور ایڈن کارسن کی خطرناک گیندبازی کی بدولت خواتین ٹی ۲۰؍ عالمی کپ کے چوتھے مقابلے میں ہندوستان کو ۵۸؍ رنز سے شکست دے دی۔ سوفی ڈیوائن کو بہترین بلے بازی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ 
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ہندوستان کی ۱۶۱؍ رن کے تعاقب کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں سلامی بلے بازشیفالی ورما (دو) کا وکٹ گنوا دیا۔ انہیں ایڈن کارسن نے آؤٹ کیا۔ اسمرتی مندھانا (۱۲) بھی پانچویں اوور میں کارسن کا شکار بنیں۔ ہرمن پریت کور (۱۵) کو روزمیری مئر نے آؤٹ کیا۔ جمائمہ روڈریگس (۱۳)، رچا گھوش (۱۲)، دپتی شرما (۱۳)، تینوں کو لیا نے اپنا شکار بنایا۔ اروندھتی ریڈی (ایک) اور پوجا وستراکر (۸) اور رینوکا سنگھ صفر پر آؤٹ ہوئیں۔ ہندوستان کا کوئی بھی بلے باز نیوزی لینڈ کے لیا تہوہو، روزمیری مائر اور ایڈن کارسن کی گیندبازی کے سامنے ٹک نہ سکا اور پوری ٹیم ۱۹؍اوورز میں ۱۰۲ء کے اسکور پر سمٹ گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے روزمیری مئر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ لیا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ ایڈن کارسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ امیلیا کیر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو جیت کیلئے۱۶۱؍رنوں کا ہدف دیا تھا۔ 
کپتان سوفی ڈیوائن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کافیصلہ کیا تھا۔ سوزی بیٹس اور جارجیا پلمر کی اوپننگ جوڑی نے نیوزی لینڈ کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پہلے وکٹ کیلئے۶۷؍رنز جوڑے۔ آٹھویں اوور میں اروندھتی ریڈی نے سوزی بیٹس کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ سوزی بیٹس نے۲۴؍ گیندوں پر۲۷؍ رنز بنائے۔ اگلے ہی اوور میں سوبھنا آشا نے جارجیا پلمر کو اسمرتی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کر پویلین بھیج دیا۔ جارجیا پلمر نے۲۳؍ گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگا تے ہوئے ۳۴؍رنز بنائے۔ امیلیا کیر (۱۳) اور بروک ہالیڈے (۱۶) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ کپتان سوفی ڈیوائن نے ۳۶؍ گیندوں میں سات چوکے لگا تے ہوئے (ناٹ آؤٹ۵۷) رن بنائے۔ میڈی گرین (۸) رنز بناکرناٹ آؤٹ رہیں۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ۲۰؍ اوورز میں چار وکٹوں پر۱۶۰؍ رنز بنائے تھے۔ ہندوستان کی جانب سے رینوکا سنگھ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اروندھتی ریڈی اور سوبھنا آشا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK