• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ویمنز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ :شیفالی ورما نے تاریخ رقم کی

Updated: October 10, 2024, 12:20 PM IST | Dubai

وہ خواتین کےٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں ۲؍ہزار رن بنانے والی سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئی ہیں۔ دائیں ہاتھ کی بلے باز نے۲۰؍ سال۲۵۵؍ دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

Shefali Verma. Photo: INN.
شیفالی ورما۔ تصویر: آئی این این۔

بدھ کو خواتین کےٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ سری لنکا سے ہوا۔ شیفالی ورما نے اس مقابلے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔ وہ خواتین کےٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں ۲؍ہزار رن بنانے والی سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئی ہیں۔ دائیں ہاتھ کی بلے باز نے۲۰؍ سال۲۵۵؍ دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ ہندوستانی بلے باز نے آئرش بلے باز گیبی لوئس کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ۲۳؍سال۳۵؍ دن کی عمر میں انجام دیاتھا۔ اس دوران شیفالی یہ کارنامہ انجام دینے والی سب سے کم عمر ہندوستانی بن گئیں۔ انہوں نے جمائما روڈریگیز کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے اس سال کے شروع میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ شیفالی خواتین کےٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں ۲؍ہزار رن بنانے والی پانچویں ہندوستانی بلے باز بن گئی ہیں۔ ان سے پہلے یہ کارنامہ اسمرتی مندھانا، ہرمن پریت کور، میتھالی راج اور جمائما روڈریگیز نے انجام دیا تھا۔ ۲۰۱۹ء میں، ۱۵؍ سال کی عمر میں، شیفالی نے جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں خواتین کےٹی ۲۰؍ چیلنج میں   ویلوسیٹی کیلئے کچھ نڈر اننگز کھیل کر ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنائی۔ اس کے بعد شیفالی نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ بدھ کو ہونےوالے ویمنز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے میچ میں ہندوستان کی خواتین ٹیم نے کاپی پرنٹ میں جانے تک ۲۰؍اوور میں ۳؍وکٹ پر ۱۷۲؍رن بنائے۔ کپتان ہرمن پریت نے ناٹ آؤٹ ۵۲؍رن اور شیفالی نے ۴۳؍رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK