ہندوستان کی خواتین ٹیم عالمی کپ میں آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گی۔ ہندوستانی کھلاڑی اعتماد کے ساتھ مضبوط ٹیم کا مقابلہ کریں گی۔
EPAPER
Updated: October 13, 2024, 12:44 PM IST | Agency | Sharjah
ہندوستان کی خواتین ٹیم عالمی کپ میں آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گی۔ ہندوستانی کھلاڑی اعتماد کے ساتھ مضبوط ٹیم کا مقابلہ کریں گی۔
خواتین کے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے میچ میں اتوار کو ہندوستان کا مقابلہ ٹاپ رینکنگ ٹیم آسٹریلیا سے ہوگا۔ عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر قابض ہندوستان دفاعی چمپئن کے خلاف اپنی حالیہ کارکردگی سے حاصل ہونے والے نئے اعتماد کے ساتھ اس میچ میں داخل ہو رہا ہے۔ اس سال کے شروع میں ہندوستان نے آسٹریلیا سے ٹی۲۰؍ سیریز میں مقابلہ کیا اور ابتدائی میچ میں آسٹریلیا کو صرف۱۴۱؍ رن پر آؤٹ کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ہدف کا تعاقب اوپنرس اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما کی نصف سنچریوں سے کیا گیا، ان دونوں نے اس شاندار کھیل سے پہلے غیر معمولی فارم کا مظاہرہ کیا۔ سری لنکا کے خلاف ان کی حالیہ جیت نے ٹیم کے حوصلے کو مزید بلند کیا ہے، جس سے ایک دلچسپ مقابلے کا پلیٹ فارم تیار ہوگیا ہے۔
کپتان ہرمن پریت کور نے واضح کیا ہے کہ ان کی ٹیم چیلنج کے لئے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ `ہمیں یقینی طور پر پہلے اچھا کرکٹ کھیلنا ہوگا۔ وہ ایک اچھی ٹیم ہے۔ لیکن ساتھ ہی ہمارے گیندبازوں کا اچھے فارم میں نظر آنا اچھا ہے، گیند باز ہمیں جب بھی ضرورت ہو کامیابی دلاتی ہیں۔
آسٹریلیا کی آل راؤنڈر تاہلیا میک گرا نے کہا کہ ’’ آسٹریلیائی ٹیم میں گہرائی ہے، کپتانی کے نقطہ نظر سے، وکٹ کیپنگ میں ہمارے پاس بہت گہرائی ہے، اسے استعمال کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ ‘‘ پلیئر آف دی میچ ایشلے گارڈنر نے آگے سخت مقابلے کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہمیں ہندوستان کے خلاف واقعی ایک بڑا چیلنج ہے، وہ مجھے انفرادی طور پر ضرور چیلنج کریں گے اور پچھلے کچھ برسوں میں ہم نے ان کے ساتھ کچھ اچھا وقت گزارا ہے۔ اچھی لڑائیاں لڑی ہیں۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا کی کھلاڑی ولمینک اس سے قبل بھی انجری کا شکار رہی ہیں۔ ان کے پیر، گھٹنے اور بائیں کندھے کی سرجری ہوئی ہے۔ ان کی چوٹ کتنی سنگین ہے اسکین کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ ہیلی اس ٹورنامنٹ میں مزید کھیل سکیں گے یا نہیں یہ بھی اسکینس اور رپورٹس سے معلوم ہوگا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم انتظامیہ اتوار کو ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں بینچ کے کھلاڑیوں کا استعمال کرے گی۔ پاکستان کو۸۲؍ رن پر آؤٹ کرنے کے بعد آسٹریلیا کی کپتان ایلیسا ہیلی بلے بازی کے دوران دوسرا رن پر بھاگتے ہوئے پنڈلی کی انجری کا شکار ہو گئیں جس کی وجہ سے فوری طور پر ریٹائر ڈ ہو کر میدان چھوڑنا پڑا۔ اس کے بعد ایلیسا پیری نے ناٹ آؤٹ۲۲؍ رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور۱۱؍ اوورس میں آسان فتح دلائی۔