ہندوستان کی انڈر ۱۹؍ خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان نکی پرساد نے کہا کہ ٹیم ملائیشیا میں ہونے والے آئی سی سی انڈر۱۹؍ خواتین کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۵ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور خطاب جیتنے کیلئے مکمل طورپر پُر امید ہے۔
EPAPER
Updated: January 15, 2025, 1:32 PM IST | Agency | Kuala Lumpur
ہندوستان کی انڈر ۱۹؍ خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان نکی پرساد نے کہا کہ ٹیم ملائیشیا میں ہونے والے آئی سی سی انڈر۱۹؍ خواتین کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۵ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور خطاب جیتنے کیلئے مکمل طورپر پُر امید ہے۔
ہندوستان کی انڈر ۱۹؍ خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان نکی پرساد نے کہا کہ ٹیم ملائیشیا میں ہونے والے آئی سی سی انڈر۱۹؍ خواتین کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۵ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور خطاب جیتنے کیلئے مکمل طورپر پُر امید ہے۔ نکی نے یہ بات کوالالمپور کے مشہور پیٹروناس جڑواں ٹاورز میں کیپٹن ڈے پر۱۶؍ دیگر ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ٹرافی کے ساتھ تصویر کھنچواتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا’’ٹرافی کو دیکھ کر میں ۲۰۲۳ء میں ٹیم کی طرف سے جیتی گئی ٹرافی کو اس بار پھر جیتنے کیلئے پرجوش ہوں۔ ‘‘انہوں نے کہا’’کیپٹنز ڈے پر آنا اور دیگر۱۵؍کپتانوں سے ملنا ایک بہت اچھا تجربہ تھا، اور کوالالمپور میں ٹاورز کے سامنے ایسا کرنا اسے اور بھی خاص بنا دیتا ہے۔ ‘‘اس دوران سموا کی ٹیم کی کپتان ایوٹیا فیٹو ماپو نےجو ٹورنامنٹ میں اپنا ڈیبیو کر رہی ہیں ، اس حیرت انگیز لمحے اور تاریخی ایونٹ کا حصہ بننے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ ماپو نے کہا’’یہ ایک زبردست ملاقات تھی، دوسری لڑکیوں سے ملنا ناقابل یقین تھا۔ میرا ذہنی دباؤ کچھ کم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ اچھا تھا۔ یہ ملاقات تمام۱۶؍ کپتانوں کیلئے ۱۸؍جنوری کو گروپ مرحلے کے میچوں سے پہلے ایک جگہ جمع ہونے کا واحد موقع تھا۔ ورلڈ کپ ۱۸؍ جنوری سے شروع ہوگا۔