رِچا گھوش کی آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں۵؍ دسمبر سے شروع ہونے والی ۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز کیلئے اعلان کردہ ۱۶؍ رکنی ہندوستانی خواتین کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ شیفالی ورما کو باہر رکھا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 20, 2024, 1:28 PM IST | Agency | Mumbai
رِچا گھوش کی آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں۵؍ دسمبر سے شروع ہونے والی ۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز کیلئے اعلان کردہ ۱۶؍ رکنی ہندوستانی خواتین کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ شیفالی ورما کو باہر رکھا گیا ہے۔
رِچا گھوش کی آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں۵؍ دسمبر سے شروع ہونے والی ۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز کیلئے اعلان کردہ ۱۶؍ رکنی ہندوستانی خواتین کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ شیفالی ورما کو باہر رکھا گیا ہے۔ سلیکٹرس نے شیفالی ورما کے علاوہ نیوزی لینڈ کے خلاف چوٹ کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم سے باہر رہنے والی آشا شوبھنا، پوجا وستراکر، شرینکا پاٹل، دیالن ہیملتا، سیالی ستگھرے اور اوما چھیتری کو بھی ٹیم میں جگہ نہیں دی ہے۔ نیوزی لینڈ سیریز میں آغاز کرنےوالی صائمہ ٹھاکر اور تیجل ہسبانیس نے ہندوستانی ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ بلے بازوں پریا پونیا اور ہرلین دیول کو بلایا گیا ہے جبکہ آف اسپنرس مینو مانی اور تیتاس سادھو کو بھی۱۶؍ رکنی اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔ سیریز کا پہلا میچ۵؍ دسمبر اور دوسرا۸؍ دسمبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا میچ۱۱؍ دسمبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کے دورے پر۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم:- ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، پریا پونیا، جیمائمہ روڈریگیز، ہرلین دیول، یستیکا بھاٹیہ، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، تیجل ہسبانیس، دپتی شرما، مینو مانی، پریا مشرا، رادھا یادو، تیتاس سادھو، اروندھتی ریڈی، رینوکا سنگھ ٹھاکر اور صائمہ ٹھاکر۔