• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

خواتین انڈر ۱۹؍ ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ : ہندوستانی خواتین ٹیم نے ملائیشیا کو۱۰؍ وکٹ سے شکست دی

Updated: January 22, 2025, 2:41 PM IST | Agency | Kuala Lumpur

میزبان ملائیشیا کے خلاف ویشنوی شرما نے ۵؍ اور آیوشی شکلا نے ۳؍وکٹ لے کر شاندار گیند بازی کی۔ بلے باز جی ترشا نے ناٹ آؤٹ ۲۷؍رن بناکر ٹیم کو فاتح بنایا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

 کوالالمپور(ایجنسی): ویشنوی شرما (۵؍ وکٹ) اور آیوشی شکلا (۳؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد جی ترشا کی (ناٹ آؤٹ۲۷؍رن) اننگز کی بدولت ہندوستانی خواتین ٹیم نے  انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ میں ہدف محض۲ء۵؍ اوور میں ہدف حاصل کرکے ملائیشیا کو۱۰؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
  ملائیشیا کے۳۱؍ رن کے جواب میں بیٹنگ کے لیے آنے والی ہندوستانی ٹیم کی جی ترشا اور جی کمالینی کی جوڑی نے طوفانی انداز میں بلے بازی کی اور صرف ۲ء۵؍ اوور میں۳۲؍ رن بنا کر اپنی ٹیم کو۱۰؍ وکٹ سے کامیاب بنایا۔ جی تریشا نے ۱۲؍گیندوں پر ۵؍چوکوں کی مدد سے  ناٹ آؤٹ ۲۷؍رن بنائے جبکہ جی کملینی نے  ناٹ آؤٹ  ۵۴؍رن  بنائے۔
  اس سے قبل منگل کو ٹاس جیتنے کے بعد ہندوستانی انڈر۱۹؍ خواتین ٹیم نے پہلے گیند بازی   کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری ملائیشیا کی ٹیم ہندوستانی بولنگ اٹیک کے سامنے ٹک نہ سکی۔ میچ کے دوران ملائیشیائی بلے بازوں میں سے کوئی بھی ڈبل فیگرس تک نہ پہنچ سکیں۔ ملائیشیا کے ۲؍ کھلاڑیوں نے ۵۔۵؍ رن بنائے۔ باقی بلے بازوں کے اسکور اس سے نیچے رہے۔ ملائیشیا کی بلے بازوں نے صرف ۲۰؍رن بنائے اور۱۱؍ رن اضافی ملے۔ ہندوستانی گیند بازوں نے ملائیشیا کی پوری ٹیم کو ۱۴ء۳؍ اوور س میں صرف۳۱؍ رن پر سمیٹ دیا۔  ہندوستان کی جانب سے ویشنوی شرما نے ۵؍ رن کے عوض ۵؍ اور آیوشی شکلا نے ۸؍ رن کے عوض ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ وی جے جوشیتا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

خواتین انڈر ۱۹؍ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ: سری لنکا کی خواتین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو۸۱؍ رن سے شکست دی
کپتان مانودی نانایاکارا (۴۱؍رن) اور سنجنا کاوندی (۳۹؍رن) کی سنچریوں کے بعد شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کی خواتین نے انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ میں منگل کو ویسٹ انڈیز کو ۸۱؍ رن سے شکست دی۔
  سری لنکا کے۱۶۶؍ رن کے جواب میں بیٹنگ کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز کا آغاز انتہائی خراب رہا اور اس نے صرف۱۶؍رن  کے اسکور پر ۲؍ وکٹ گنوا  دیئے۔ اس کے بعد کپتان سمارا رام ناتھ اور جی کلاکسٹن نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ویسٹ انڈیز کی بلے باز سری لنکن بولنگ کے سامنے زیادہ دیر تک  ٹک  سکی۔  جی کلاکسٹن (۱۵؍رن) آؤٹ ہونے والی  بلے باز تھی۔ بعد ازاں امرتا رامٹہل (۱۱) اور کینیکا کسار (۱۲) پر آؤٹ ہوئیں۔ ویسٹ انڈیز کی ۷؍ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکیں۔ کپتان سمارا رام ناتھ نے۲۳؍ گیندوں پر  ۲۴؍رن بنائے۔ سری لنکائی گیند بازوں نے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو۱۹ء۴؍  اوورس میں۸۵؍ رن پر سمیٹ دیا اور ۸۱؍ رن سے بڑی کامیابی حاصل کی۔
سری لنکا کی جانب سے چامودی پربودا نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ آسینی تھالوگنے اور لیمانسا تھیلاکارتھنا نے ۲۔۲؍ وکٹ ملے۔ پرمودی میتھسارا اور ششینی گیمہانی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل منگل کو سری لنکائی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی اوپننگ جوڑی سنجنا کاوندی اور سمودو نسانسالہ نے پہلے وکٹ کیلئے ۵۴؍ رن جوڑے۔ سری لنکا نے اپنا پہلا وکٹ سمودو نسنسالا (۱۹؍رن) کی صورت میں گنوائی۔ سنجنا کاوندی اس کے بعد۳۶؍ گیندوں پر۳۹؍ رن بنانے کے بعد ۱۲؍ویں اوور میں آؤٹ ہوئی۔ ہیرونی ہنسیکا (ایک) اور رشمیکا سیواندی (صفر) پر آؤٹ ہوئی۔ کپتان مانودی نانایاکارا نے۳۱؍گیندوں پر ۴۱؍رن بنائے۔ دہامی سنیتما ۲۵؍ گیندوں پر ۳۱؍رن اور ششینی گیمہانی  ۴؍ رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ۲۰؍اوورس میں ۵؍ وکٹ پر ۱۶۶؍رن  بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیلینا راس نے ۲؍ وکٹ  لئے۔ جی کلاکسٹن، این کمبر بیچ اور کینیکا کیسر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ویشنوی نے تاریخ رقم کردی 


ملائیشیا میں جاری انڈر۱۹؍ ویمنز ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو۹؍ وکٹ سے شکست دے کر اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد ان کا مقابلہ اپنے دوسرے گروپ میچ میں میزبان ملائیشیا سے ہوا۔ ٹیم انڈیا نے یہ میچ صرف۳؍ اوور میں۱۰؍ وکٹ سے جیت لیا۔ ہندوستانی ٹیم کے لئے شو کی اسٹار بائیں ہاتھ کی اسپنر ویشنوی شرما تھیں۔ ویشنوی انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والی ہندوستان کی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ انہوں نے۱۳؍ویں اوور کی پہلی ۳؍ گیندوں پر نور عین بنت روسلان، نور اسماء دانیہ اور سیتی نازوہ کے  وکٹ لے کر ہیٹ ٹرک کی۔ ویشنوی جنوبی افریقہ کی میڈیسن لینڈسمین کے بعد انڈر۱۹؍ خواتین کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والی دوسری کھلاڑی بن گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK