جمعرات کو یہاں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی اوپنرز شتی رانی اور مرشدہ خاتون نے پہلے وکٹ کے لئے ۲۶؍رن جوڑے۔ کیتھرین برائس نے مرشدہ خاتون کو فریزر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر اسکاٹ لینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔
EPAPER
Updated: October 04, 2024, 12:41 PM IST | Sharjah
جمعرات کو یہاں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی اوپنرز شتی رانی اور مرشدہ خاتون نے پہلے وکٹ کے لئے ۲۶؍رن جوڑے۔ کیتھرین برائس نے مرشدہ خاتون کو فریزر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر اسکاٹ لینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔
سوبھنا موستاری (۳۶)، شتی رانی (۲۹) کی جدجہد سے پُراننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش نے جمعرات کو خواتین کے ٹی۔ ۲۰؍ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو ۱۶؍رنوں سے شکست دے دی۔
۱۲۰؍ رنوں کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس نے ساسکیا ہارلے (۸) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کپتان کیتھرین برائس (۱۱) اور ایلسا لسٹر (۱۱) رن بناکر آؤٹ ہوگئیں۔ اسکاٹ لینڈ بنگلہ دیشی گیند بازوں کے سامنے مسلسل وکٹیں کھوتا رہا۔ سارہ برائس کے علاوہ ان کا کوئی بھی بلے باز پچ پر نہ ٹھہر سکا۔ سارہ برائس نے ۵۲؍گیندوں میں (۴۹؍ناٹ آؤٹ) رنوں کی جدوجہد سے پُراننگز کھیلی۔ پریاناز چٹرجی (۵)، ڈارسی کارٹر (۲)، لورنا جیک (۹) اور کیتھرین فریزر (۲) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ ابتہا مقصود (۲) رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ ۲۰؍ اووروں میں ۷؍ وکٹوں پر ۱۰۳؍ رن ہی بنا سکی اور ۱۶؍ رنوں سے میچ ہار گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ریتو مونی نے ۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔ معروف اختر، ناہیدہ اختر، فہیمہ خاتون اور رابعہ خان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ساسکیا ہورلے کی خطرناک گیندبازی (۱۳؍ رن پر ۳؍ وکٹ) کی بدولت بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم کو ۱۱۹؍رنوں پر روک دیاتھا۔
جمعرات کو یہاں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی اوپنرز شتی رانی اور مرشدہ خاتون نے پہلے وکٹ کے لئے ۲۶؍رن جوڑے۔ کیتھرین برائس نے مرشدہ خاتون کو فریزر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر اسکاٹ لینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد فریزر نے ساتھی رانی (۲۸) کو ہارلے کے ہاتھوں کیچ کروا کر بنگلہ دیش کو دوسرا جھٹکا دیا۔ سوبھنا موستاری نے سب سے زیادہ ۳۶؍ رنوں کی اننگز کھیلی۔ ساسکیا ہارلے نے اپنے ۲؍ اوور میں خطرناک گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۱۳؍رن پر۳؍ وکٹیں لے کر بنگلہ دیش کو بڑا اسکور نہیں کرنے دیا۔ ہارلے نے پہلے نگار سلطانہ (۱۸) کو برائس کے ہاتھوں، پھر شورنا اختر (۵) کو چٹرجی کے ہاتھوں اور ریتو مونی (۵) کو برائس کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ کراکر بنگلہ دیش کو ۱۱۹؍رنوں کے اسکور تک محدود کردیا۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے ساسکیا ہورلے نے ۳؍ وکٹیں حاصل کیں۔ کیتھرین برائس، اولیویا بیل اور کیتھرین فریزر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔