• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ورلڈ کپ۲۰۲۳ء نے ہندوستانی معیشت کو فروغ دیا

Updated: September 12, 2024, 11:44 AM IST | Dubai

آئی سی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ۱۲ء۵؍ ملین تماشائیوں نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کی، جس کے نتیجے میں میزبان شہروں کو سیاحت، رہائش، سفر، نقل و حمل اور خوراک وغیرہ کے ذریعے۸۶۱ء۴؍ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔

World Cup 2023 winning team Australia. Photo: INN.
ورلڈ کپ ۲۰۲۳ء کی فاتح ٹیم آسٹریلیا۔ تصویر: آئی این این۔

آئی سی سی مردوں کا کرکٹ ورلڈ کپ۲۰۲۳ء معاشی طور پر اب تک کا سب سے بڑا کرکٹ ایونٹ ثابت ہوا ہے، جس نے ہندوستانی معیشت میں ۱۱۶۳۷؍ کروڑ روپے کا تعاون کیا ہے۔ ورلڈ کپ۲۰۲۳ء گزشتہ سال ۵؍ اکتوبر سے ۱۹؍ نومبر کے درمیان ہندوستان کے ۱۰؍ شہروں احمد آباد، بنگلورو، چنئی، دہلی، دھرم شالہ، حیدرآباد، کولکاتا، لکھنؤ، ممبئی اور پونے میں کھیلا گیا۔ 
 آئی سی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ۱۲ء۵؍ ملین تماشائیوں نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کی، جس کے نتیجے میں میزبان شہروں کو سیاحت، رہائش، سفر، نقل و حمل اور خوراک وغیرہ کے ذریعے۸۶۱ء۴؍ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۳ء میں تقریباً۷۵؍ فیصد شائقین نے پہلی بار میچوں سے لطف اندوز ہوئے جبکہ اس سے قبل تقریباً۵۵؍ فیصد غیر ملکی تماشائیوں نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا لیکن خاص طور پر ورلڈ کپ کی وجہ سے۱۹؍ فیصد تماشائیوں نے ہندوستان کا سفر کیا۔ ہندوستان میں اپنے قیام کے دوران ان کرکٹ شائقین نے بہت سے سیاحتی مقامات کا دورہ کیا، جس پر۲۸۱ء۲؍ ملین امریکی ڈالر کا معاشی اثر پڑا اور تقریباً۶۸؍ فیصد غیر ملکی مہمان بھی ایسے تھے جنہوں نے ہندوستانیوں کی مہمان نوازی کو پسند کیا اور مستقبل میں ان کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔ دوستوں اور خاندان والوں کو مشورہ دیں کہ وہ ہندوستان کی عالمی امیج کو مزید بہتر بنانے کیلئے یہاں آئیں۔زیادہ تر غیر ملکی سیاحوں نے ملک میں ۵؍ سے زیادہ راتیں گزاریں جبکہ گھریلو مسافروں نے میزبان شہروں میں اوسطاً دو راتیں گزاریں۔ ایک متاثر کن۷۳؍ فیصد مقامی افراد نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے ہندوستان کی شبیہ پر مثبت اثر پڑا ہے۔ 
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی نے ہوٹل اور سیاحت کی صنعت کو فروغ دیا، جس کے نتیجے میں ۴۸؍ ہزار سے زائد مکمل اور جز وقتی ملازمتیں پیدا ہوئیں، جس سے معیشت میں ۱۸؍ ملین ڈالر کا تعاون ہوا۔ رپورٹ میں ان فوائد پر روشنی ڈالی گئی ہے جو ورلڈ کپ کی مدت سے آگے بڑھ کر ہندوستانی معیشت پر دیرپا اثر ڈالتے ہیں کیونکہ۵۹؍ فیصد غیر ملکی سیاحوں نے ہندوستانی سیاحت کی تعریف کی۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے کہاکہ ’’آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ۲۰۲۳ء نے کرکٹ کی اہم معاشی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے ہندوستان کو۱ء۳۹؍ بلین امریکی ڈالر کا معاشی فائدہ ہوا ہے۔ اس تقریب نے ہزاروں ملازمتیں پیدا کیں اور ہندوستان کو ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر پیش کیا۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK