خواتین کی ٹی ۲۰؍ لیگ میں گجرات جائنٹس یوپی واریئرس کے خلاف اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کرےگا اور فیلڈنگ پر توجہ مرکوز کرے گا۔یوپی کی ٹیم بھی فاتحانہ آغاز کرنا چاہے گی۔
EPAPER
Updated: February 16, 2025, 12:07 PM IST | Vadodara
خواتین کی ٹی ۲۰؍ لیگ میں گجرات جائنٹس یوپی واریئرس کے خلاف اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کرےگا اور فیلڈنگ پر توجہ مرکوز کرے گا۔یوپی کی ٹیم بھی فاتحانہ آغاز کرنا چاہے گی۔
پہلے میچ میں عبرتناک شکست سے دوچار ہونے کے بعد اگر گجرات جائنٹس ویمنز پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میںلوٹنا چاہتی ہے تو اسے اتوار کوبڑودہ میں ہونے والے یوپی واریئرس کے خلاف ہونے والے میچ میں اپنی گیند بازی اور فیلڈنگ میں بہتری لانی ہوگی۔
گجرات جائنٹس کے بلے بازوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چمپئن رائل چیلنجرز بنگلور کو۲۰۲؍ رن کا مشکل ہدف دیا لیکن ان کے گیند باز توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور ان کی فیلڈنگ بھی اچھی نہ رہی۔ اگرہندوستانی ٹیم کی وکٹ کیپر بلے باز رچا گھوش کو پہلی ہی گیند پر دوبارہ موقع نہ ملتا تو اس میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔ گھوش نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور۲۶؍ گیندوں پر ۶۴؍ رن کی طوفانی اننگز کھیل کر میچ کا رخ ہی موڑ دیا۔
گجرات خراب فیلڈنگ کی وجہ سے ہار گیا
گجرات جائنٹس کی تنوجا کنور نے بھی ایلیس پیری کا کیچ اس وقت چھوڑ دیا جب وہ دو رن پر بیٹنگ کر رہی تھیں۔ آسٹریلوی کھلاڑی نے بھی اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور۳۴؍ گیندوں پر۵۷؍ رن بنا کر بنگلورو کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے بلے بازوں کی کارکردگی گجرات جائنٹس کیلئے راحت کی بات تھی۔ ہندوستان کی جانب سے سابق کپتان بیتھ مونی (۵۶؍رن) اور ایشلے گارڈنر ( ناٹ آؤٹ ۷۹؍رن) نے نصف سنچریاں بنائیں۔
یوپی واریئرس دپتی شرما کی قیادت میں کھیلے گی
دوسری طرف، یوپی واریئرس کی ٹیم ایک نئی کپتان، ہندوستان کی دپتی شرما کی قیادت میں میدان میں اتریں گی کیونکہ ان کی باقاعدہ کپتان ایلیسا ہیلی مسلسل انجری کی وجہ سے مقابلے سے باہر ہوگئی ہیں۔ دپتی تمام فارمیٹس میں ہندوستانی ٹیم کا اہم حصہ ہیں لیکن ۲۷؍ سالہ دپتی شرما نے کبھی ہندوستان کی کپتانی نہیں کی ہے۔
یوپی کا بولنگ اٹیک مضبوط ہے
اس سیزن میں یوپی واریئرس کا سب سے مضبوط پہلو اس کا اسپن اٹیک سمجھا جاتا ہے۔ تجربہ کار اسپنر دپتی کے علاوہ ان کے پاس انگلینڈ کی سوفی ایکل اسٹون جیسی ٹاپ اسپنر بھی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال ۵؍ ٹیموں کی لیگ میں چوتھے نمبر پر رہنے والی ٹیم نے آسٹریلیا کے الانا کنگ کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ واریئرس کے پاس راجیشوری گائیکواڑ اور گوہر سلطانہ کی شکل میں اچھے اسپنر ہیں۔ چماری اٹاپٹو اور گریس ہیرس اس کے اسپن اٹیک میں دوسرے متبادل ہیں۔
گجرات جائنٹس: ایشلے گارڈنر (کپتانی)، بھارتی پھولملی، لورا وولوارڈ، فوبی لیچفیلڈ، سمرن شیخ، ڈینیئل گبسن، دیالن ہیمالتا، ڈینڈرا ڈوٹن، ہرلین دیول، سیالی ستگھرے، تنوجا کنور، بیتھ مونی (وکٹ)، کاشوی گوتم، منّا کاش، میانکا، پریشکا سنگھ الٹنا۔ یوپی واریئرس: دپتی شرما (کپتان)، اروشی گوئل، کرن نوگیرے، شویتا سہراوت، ورندا دنیش، چماری اٹا پٹو، چنیل ہنری، گریس ہیرس، کرانتی گور، پونم کھمنار، سوفی ایکل اسٹون، میک گرا، اوما چھیتری، انا چھیتری، انا چھیتری،الانا کنگ، انجلی سروانی، گوہر سلطانہ، راجیشوری گائیکواڑ، صائمہ ٹھاکر۔