• Wed, 12 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈبلیو پی ایل: ٹورنامنٹ کے ٹاپ ۵؍ اسکورر

Updated: February 12, 2025, 12:04 PM IST | Agency | Mumbai

 چند دنوں میں  چمپئن  ٹرافی کا بخار عالمی کرکٹ کو اپنی لپیٹ میں لینے والا ہے۔ اس میگا ایونٹ سے عین قبل خواتین کرکٹ کی سب سے بڑی ٹی ۲۰؍ لیگ ویمنز پریمیر لیگ شروع ہونے والی ہے۔

Harmanpreet Kaur. Picture: INN
ہرمن پریت کور۔ تصویر: آئی این این

 چند دنوں میں  چمپئن  ٹرافی کا بخار عالمی کرکٹ کو اپنی لپیٹ میں لینے والا ہے۔ اس میگا ایونٹ سے عین قبل خواتین کرکٹ کی سب سے بڑی ٹی ۲۰؍ لیگ ویمنز پریمیر لیگ شروع ہونے والی ہے۔ ڈبلیو پی ایل کا تیسرا ایڈیشن۱۴؍ فروری سے  شروع ہوگا۔

میگ لیننگ (دہلی کیپٹلس) : آسٹریلیا کی تجربہ کار میگ لیننگ نے ڈبلیو پی ایل کی اب تک کی تاریخ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کینگرو کھلاڑی نے ۱۸؍ میچوں کی ۱۸؍ اننگز میں۴۲ء۲۵؍ کے اوسط سے۶۷۶؍ رن بنائے ہیں۔

ایلیس پیری(آر سی بی): آسٹریلیا کی اسٹار آل راؤنڈر ایلیس پیری نے لیگ میں ۱۷؍ میچوں کی۱۷؍اننگز میں۵۴ء۵۴؍کے عمدہ اوسط سے۶۰۰؍ رن بنائے ہیں۔

شیفالی ورما (دہلی کیپٹلس): ٹیم انڈیا کی اسٹار بلے باز شفالی ورما نے ۱۸؍ میچوں کی۱۸؍ اننگز میں۱۶۸ء۴۶؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے۵۶۱؍ رن بنائے ہیں۔

ہرمن پریت کور (ممبئی انڈینس): ممبئی انڈینس کی کپتان ہرمن پریت کور نے اب تک ۲؍ سیزن میں۱۷؍ میچوں کی۱۶؍ اننگز میں ۵۴۹؍ رن بنائے ہیں۔ 

 نیٹ سیوار برنٹ (ممبئی انڈینس): تجربہ کار آل راؤنڈر نیٹ سیواربرنٹ نے لیگ کے پہلے ۲؍ سیزن میں۱۹؍ میچوں کی۱۹؍ اننگز میں۳۶؍ کے اوسط سے۵۰۴؍ رن بنائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK