• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دورۂ آسٹریلیا میں بہت کچھ سیکھا: یشسوی جیسوال

Updated: January 07, 2025, 1:00 PM IST | Agency | Sydney

نوجوان ہندوستانی بلے باز یشسوی جیسوال نے حال ہی میں ختم ہونے والی بارڈر گاوسکر ٹرافی کے دوران آسٹریلیا کے اپنے پہلے دورے  پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔

Yashvi Jaiswal. Photo: INN
یشسوی جیسوال۔ تصویر: آئی این این

نوجوان ہندوستانی بلے باز یشسوی جیسوال نے حال ہی میں ختم ہونے والی بارڈر گاوسکر ٹرافی کے دوران آسٹریلیا کے اپنے پہلے دورے  پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔ ہندوستان نے پرتھ میں جیت کے ساتھ سیریز کا آغاز کیا، لیکن رفتار برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔ یہ ایک دہائی میں آسٹریلیا کی پہلی بارڈر – گاوسکر ٹرافی جیت تھی۔
 ہندوستان کے سینئر کھلاڑیوں میں سے ایک کوہلی سب سے بڑی مایوسی کا شکار تھے جنہوں نے ۸؍ اننگز میں   صرف۱۹۰؍ رن بنائے اور اسکاٹ بولینڈ نے انہیں چار بار آؤٹ کیا۔ یشسوی نے سیریز کے پانچوں میچ کھیلے اور  ۵۳ء۴۲؍ کے اسٹرائیک ریٹ اور۴۳ء۴۴؍ کے اوسط سے۳۹۱؍ رن بنائے۔ انہوں نے سیریز میں ۴۴؍چوکے اور۴؍ چھکے لگائے۔
 انسٹاگرام پر یشسوی نے کہا کہ `بدقسمتی سے نتیجہ وہ نہیں رہا جس کی ٹیم انڈیا کو امید تھی، لیکن ہم مضبوطی سے واپس آئیں گے۔ یشسوی جیسوال نے انسٹاگرام پر لکھاکہ `آسٹریلیا میں بہت کچھ سیکھا... بدقسمتی سے نتیجہ ہماری توقع کے مطابق نہیں رہا۔ آپ کا تعاون سب کچھ ہے۔ سڈنی میں پانچویں ٹیسٹ میں ہندوستان کے پاس مواقع تھے لیکن اس نے انہیں ضائع کردیا۔ جسپریت بمراہ کی چوٹ نے بھی میچ کے آخری چند سیشنز میں ٹیم انڈیا کو پریشان کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK