• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹیسٹ کرکٹ مشکل ہے لیکن میں اسے یادگار بنانے کے لئے تیار ہوں: یشسوی جیسوال

Updated: February 20, 2024, 10:52 AM IST | Agency | Rajkot

نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال، جنہوں نے اپنی جارحانہ کرکٹ کی بنیاد پر اپنے کریئر کے ابتدائی دور میں ۲؍ ڈبل سنچریاں اسکور کئے، نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ `مشکل ہے، لیکن وہ اچھی شروعات کو بڑا کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔

Yashasvi Jaiswal. Photo: INN
یشسوی جیسوال۔ تصویر : آئی این این

نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال، جنہوں نے اپنی جارحانہ کرکٹ کی بنیاد پر اپنے کریئر کے ابتدائی دور میں ۲؍ ڈبل سنچریاں اسکور کئے، نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ `مشکل ہے، لیکن وہ اچھی شروعات کو بڑا کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ۲۳۶؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۲۱۴؍رن بنائے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے ۴؍ وکٹ پر۴۳۰؍رن بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لئے ۵۵۷؍ رن کا بڑا ہدف دیا۔ 
 انگلینڈ کی ٹیم۱۲۲؍ رن بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کی وجہ سے ہندوستان نے ریکارڈ۴۳۴؍ رن سے کامیابی حاصل کی۔ جولائی۲۰۲۳ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آغاز کرنے والے جیسوال کی چھٹے میچ میں یہ دوسری ڈبل سنچری تھی۔ جیسوال نے راجکوٹ ٹیسٹ میں ایک ٹیسٹ اننگز میں کسی ہندوستانی کے ذریعہ سب سے زیادہ چھکے (۱۲) مار کر ریکارڈ بک میں اپنا نام بھی درج کروایا۔ ہندوستانی ٹیم کے ۵؍ میچوں کی سیریز میں ۱۔ ۲؍ کی برتری حاصل کرنے کے بعدیشسوی جیسوال نے کہاکہ `ٹیسٹ کرکٹ مشکل ہے، لیکن میں نے سوچا کہ جب میں ٹیم میں ہوں تو مجھے اپنا۱۰۰؍ فیصد دینا ہوگا۔ 
 بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہاکہ ’’ `میں صرف کوشش کر رہا ہوں۔ میں جب بھی کریز پر کچھ وقت گزارتا ہوں تو اسے بڑی اننگز میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں آپ کو اپنی اننگز کو بڑے اسکور میں تبدیل کرنا ہوتا ہے۔ ‘‘ اپنی ڈبل سنچری کا تجزیہ کرتے ہوئے جیسوال نے کہا کہ انہوں نے سیشن کے بعد سیشن کھیلنے کی کوشش کی۔ انہیں اننگز کے دوران کمر کی تکلیف سے بھی نمٹنا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ `یہ میرے لئے بہت مشکل تھا کیونکہ شروع میں میں رن بنانے کے قابل نہیں تھا۔ لہٰذا، کسی کو سیشن کے بعد سیشن کھیلنا پڑا اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنا پڑا۔ تب میں نے محسوس کیا کہ میں رن بنا سکتا ہوں۔ 
انہو ں نے مزید کہا کہ `اس دوران میری کمر میں درد ہونے لگا۔ میں (میدان سے) باہر نہیں جانا چاہتا تھا لیکن درد بہت بڑھ گیا تھا اس لئے باہر چلا گیا۔ آج جب میں آیا تو میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا تھا کہ میں کھیل کو آگے لے جاؤں اور آخر تک بلے بازی کروں۔ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ۲۳؍ فروری سے رانچی میں کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ راجکوٹ میں یشسوی کی ڈبل سنچری کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف ہمالیائی اسکور بناکر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ یشسوی کے ساتھ سرفراز خان نے بھی اچھی بلے بازی کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK