• Tue, 19 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یشسوی جیسوال ٹیسٹ اور ٹی۔۲۰؍درجہ بندی کے ٹاپ۔۱۰؍میں شامل

Updated: July 19, 2024, 12:00 PM IST | Agency | New Delhi

بائیں ہاتھ کے ہندوستانی بلے باز کو ٹی۔۲۰؍میں چھٹے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کی بلے بازوں کی رینکنگ میں ساتواں مقام حاصل۔

Yashasvi Jaiswal has shown excellent batting in Tests and T20. Photo: INN
یشسوی جیسوال نے ٹیسٹ اور ٹی۔۲۰؍میں شانداربلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بائیں ہاتھ کے افتتاحی بلے باز یشسوی جیسوال آئی سی سی ٹی۔ ۲۰؍رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ ان کی کارکردگی کی مستقل مزاجی نے انہیں ٹیسٹ میچوں میں بھی ٹاپ ۱۰؍میں جگہ دی ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ جیسوال زمبابوے کے خلاف حالیہ ٹی۔ ۲۰؍ سیریز میں سب سے زیادہ رن بنانے والے دوسرے کھلاڑی تھے۔ جیسوال نے پہلے ۲؍ میچ میں شرکت نہیں کی تھی ورنہ وہ سیریز کے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بن سکتے تھے۔ جیسوال سیریز کے تیسرے میچ میں ٹیم میں شامل ہوئے، اور ۳ میچوں کی ۳؍ اننگز میں ۷۰ء۵۰؍کےاوسط سے ۱۴۱؍رن بنائے تھے۔ یاد رہے کہ اس سیریز کے ٹاپ اسکورر شبھمن گل تھے جنہوں نے ۵؍ میچوں کی ۵؍ اننگز میں ۱۷۰؍رن بنائے تھے۔ 
یشسوی جیسوال اس وقت واحد ہندوستانی بلے باز ہیں جو ٹیسٹ اور ٹی۔ ۲۰؍درجہ بندی میں ٹاپ۔ ۱۰؍میں ہیں۔ آسٹریلیا کے جارح بلے باز ٹریوس ہیڈ ٹی۔ ۲۰؍ میچوں میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ٹیم انڈیا کے مسٹر ۳۶۰؍ ڈگری کھلاڑی سوریہ کمار یادو دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے بعد یشسوی جیسوال اور رتوراج گائیکواڑ ہندوستانی بلے باز کے طور پر ٹاپ۱۰؍ میں شامل ہیں۔ 
نیوزی لینڈ کے اسٹار بلے باز کین ولیمسن ٹیسٹ میچوں میں پہلے نمبر پر ہیں۔ جو روٹ اور بابر اعظم بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر قابض ہیں۔ ٹیم انڈیا کے بلے جیسوال روہت شرما کے بعد ساتویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کریئر میں ۹؍میچوں میں ۶۸ء۵۳؍ کے اوسط سے ۱۰۲۸؍رن بنائے ہیں جبکہ۲۰؍ٹی۔ ۲۰؍ میچوں میں ۳۷ء۲۰؍ کے اوسط سے ۶۴۳؍ رن بنائے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ جیسوال نے ابھی تک ایک بھی ون ڈے میچ نہیں کھیلا ہے۔ وہ ہندوستان کے لئے ۲؍ فارمیٹ میں کھیل رہے ہیں اور دونوں میں ٹاپ۔ ۱۰؍ میں ہیں۔ 
ہندوستانی کرکٹ کا اگلا دورہ سری لنکا میں ہے، جہاں ٹیم انڈیا ۳؍ میچوں کی ٹی۔ ۲۰؍سیریز کے بعد اتنے ہی میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلے گی۔ یہ دورہ ۲۷؍جولائی سے شروع ہوگا اور ۷؍ اگست تک جاری رہے گا۔ فی الحال ٹیم انڈیا کا انتخاب ہونا باقی ہے۔ سیریز میں یشسوی جیسوال کی کارکردگی ایک بار پھر توجہ کا مرکز رہے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK