اولڈ دہلی۶؍ کے تیز گیند باز ایشانت شرما میدان میں واپس آنے اور دہلی پریمیرلیگ (ڈی پی ایل) میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے بے تاب ہیں
EPAPER
Updated: August 20, 2024, 9:42 PM IST | New Delhi
اولڈ دہلی۶؍ کے تیز گیند باز ایشانت شرما میدان میں واپس آنے اور دہلی پریمیرلیگ (ڈی پی ایل) میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے بے تاب ہیں
اولڈ دہلی۶؍ کے تیز گیند باز ایشانت شرما میدان میں واپس آنے اور نئی دہلی کے مشہور ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جاری دہلی پریمیرلیگ (ڈی پی ایل) میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ اولڈ دہلی ۶؍ کا مقابلہ منگل کو ایسٹ دہلی رائیڈرس سے اور بدھ کو ویسٹ دہلی لائنس سے ہوگا۔ ایشانت، جنہوں نے آخری بار آئی پی ایل۲۰۲۴ء میں سفید گیند کا میچ کھیلا تھا، اب ڈی پی ایل میں میدان میں اترنے کیلئے بے تاب ہیں۔
ایشانت شرما نے ایک بیان میں کہاکہ `ڈی پی ایل کی تیاری اچھی رہی ہے۔ آئی پی ایل کے بعد مجھے پریکٹس کیلئے زیادہ وقت نہیں ملا اس کے باوجود جتنی تیاری کی ہے وہ بہت اچھی ہے۔ اپنی فرنچائزی کیلئے بس تھوڑی اور تیاری اور میں ڈی پی ایل میں میدان میں اترنے کے لئے تیار ہو جاؤں گا۔ آپ سب مجھے اولڈ دہلی ۶؍ کے اگلے میچوں میں بولنگ کرتے ہوئے دیکھیں گے۔
ایشانت شرما اپنے وسیع تجربے سے نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ اولڈ دہلی۶؍ کے نوجوان کھلاڑی ایشانت شرما کے ساتھ اپنے کھیل سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ایشانت نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ `نوجوان کھلاڑیوں کو میرا پیغام ہے کہ محنت کرتے رہیں اور اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں، یہ فارمیٹ سخت ہوسکتا ہے، لیکن اگر آپ اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں اور محنت کرتے ہیں تو آپ کسی بھی فارمیٹ میں جیت سکتے ہیں۔
اولڈ دہلی۶؍ ٹیم کے مالک آکاش نانگیا نے کہاکہ `ایشانت شرما پرانی دہلی ۶؍ کے لئے تجربہ کا خزانہ ہیں۔ ان کی رہنمائی اور مشورے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے انمول ہیں۔ ٹیم میں ان جیسے کھلاڑی کا ہونا پوری ٹیم کے سیکھنے کے عمل کو بڑھاتا ہے۔ وہ باقاعدگی سے ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرتے ہیں اور ہم سب اس کے بولنگ کے لئے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ایشانت شرما نے کہاکہ میں امید کررہا ہوں کہ اولڈ دہلی۶؍ ٹیم اس بار ڈی پی ایل میں خطاب جیتے گی۔ اس ٹیم میں رشبھ پنت کپتانی کررہے ہیں اورہم امید کررہے ہیں کہ ٹیم ان کی قیادت میں اچھی بلے بازی اور گیندبازی کرتے ہوئے ہر میچ میں کامیابی حاصل کرنا چاہے گی۔