• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یوکی بھامری کی توجہ ڈبلز پر مرکوز، سنگلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Updated: January 07, 2023, 11:28 AM IST | New Delhi

آسٹریلین اوپن میں سال ۲۰۰۹ء جونیئر زمرے کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کرنے والے ہندوستان کے اسٹار ٹینس کھلاڑی یوکی بھامری اب سنگلز زمرے میں کھیلنا نہیں چاہتے

Yuki Bhambri; Photo: INN
یوکی بھامری; تصویر:آئی این این

 آسٹریلین اوپن میں سال ۲۰۰۹ء جونیئر زمرے کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کرنے والے ہندوستان کے اسٹار ٹینس کھلاڑی یوکی بھامری اب سنگلز زمرے میں کھیلنا نہیں چاہتے۔انہوںنے ڈبلز میچوں پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے سنگلز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ ٹاپ ۵۰؍میں جگہ بنانے کے دعویدار۲۸؍سالہ یو کی بھامری اپنے کریئر کو طول دینے کیلئے سنگلز مقابلوں کو خیرباد کہنے والی ثانیہ مرزا کے بعد دوسرے ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔
 چوٹ سے پریشان یوکی بھامری نے کچھ عرصہ قبل یہ فیصلہ کیا تھا کہ اب وہ صرف ڈبلز کھیلیں گے۔ خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’ `میں نے سنگلز زمرے میں  پوری کوشش کی اورسنگلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ شاید میری بدقسمتی تھی، میرا وقت اچھا نہیں تھا،میں نہیں جانتا۔ مجھے اپنے فیصلے پرکوئی پچھتاوا نہیں ہے اور میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتا تھا۔ ایسا اسپانسرز کی کمی کی وجہ سے نہیں کیا، انجری کی وجہ سے ہوا ہے۔ اسپانسرز کے بغیر بھی میں نے اچھا کام کیا ہے اور کرتا رہوں گا لیکن چوٹ نے بہت نقصان پہنچایا۔‘‘
 یوکی بھامری نے مزید کہا کہ ’’میں نے ۲۰۱۹ءمیں فیصلہ کیا تھا کہ  مجھے صرف ڈبلز کھیلنا  چاہئے۔ میں پچھلے سال کی طرح کچھ سنگلز میچ کھیل رہا تھا۔ میں ۲۰۲۱ءمیں بھی واپسی کی اور دو تین ٹورنامنٹ کھیلنے کے بعد امریکہ چلا گیا۔ وہاں میں کورونا سے متاثر ہوا اور پھر مجھے چوٹ لگ گئی۔  ٹینس ایک بہت تیز رفتار کھیل ہے۔ ۲؍ منٹ میں پورا میچ بدل جاتا ہے۔ آپ کو اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔ کام کا بوجھ بھی مختلف ہے لیکن جسمانی طور پر ڈبلز مقابلہ سنگلز کی طرح تھکا دینے والا نہیں ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK