• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آخری گیند پر یوسف پٹھان کا ’کارآمد چوکا‘

Updated: July 12, 2024, 11:18 AM IST | Agency | London

ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈس میں انڈیا چمپئن کی شکست۔ رن ریٹ بہتر ہونے کی بنیاد پر سیمی فائنل میں داخل۔ یوسف کے چوکے نے کمال کیا۔

Yusuf Pathan bats for the Indian champion team. Photo: INN
انڈیا چمپئن ٹیم کے بلے باز یوسف پٹھان۔ تصویر : آئی این این

ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈس ۲۰۲۴ء کے تحت نارتھمپٹن گراؤنڈ پر کھیلے جانےوالے میچ میں یوسف پٹھان نے آخری گیند پر چوکا لگا کر ہندوستان چمپئن کو سیمی فائنل کی راہ دکھا دی۔ اگرچہ انڈیا چمپئن کی ٹیم جنوبی افریقہ چمپئن سے میچ ۵۴؍ رن سے ہار گئی، لیکن وہ اپنے بہترین نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر گئے۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ چمپئن نے رچرڈ لیوی کے۶۰؍ رن کی بدولت ۸؍وکٹ کے نقصان پر۲۱۰؍ رن بنائے تھے۔ جواب میں انڈیا چمپئن کو کوالیفائی کرنے کے لئے صرف۱۵۶؍ رن بنانے کی ضرورت تھی جو کہ پٹھان برادران کی اننگز کی بدولت ہندوستانی چمپئن ٹیم یہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ 
جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلے کھیلتے ہوئے میک کلیرن اور سنی مین نے پہلے وکٹ کیلئے ۴؍اوورس میں ۵۳؍ رن بنائے۔ میک کلیرن۲۰؍ رن بنانے کے بعد ہربھجن کا شکار بنے۔ اس دوران سنی مین نے سیرل(۱۱؍رن) اور پھر رچرڈ لیوی کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا اور اسے۱۷۴؍رن تک لے گئے۔ سنی مین نے۴۳؍ گیندوں پر۱۰؍ چوکوں اور۳؍ چھکوں کی مدد سے۷۳؍ رن بنائے، رچرڈ لیوی نے۲۵؍ گیندوں پر۵؍ چوکوں اور۵؍ چھکوں کی مدد سے۶۰؍ رن بنائے۔ جیک کیلس نے ۱۲؍ گیندوں میں ۱۷؍رن بنائے اور اسکور کو ۲۱۰؍رن تک لے گئے۔ ہندوستان کی جانب سے ہربھجن سنگھ کامیاب بولر رہے۔ انہوں نے۴؍ اوورس میں ۲۵؍ رن دے کر۴؍ وکٹ لئے۔ 
 رابن اتھپا نے ہندوستان چمپئن کو رن کے تعاقب میں اچھا آغاز فراہم کیا۔ انہوں نے صرف ۱۰؍ گیندوں پر۲۳؍ رن جوڑے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد انڈیا چمپئن نے مسلسل وکٹ گنوائیں۔ ایک وقت چمپئن کا اسکور۴؍وکٹ کے نقصان پر۴۲؍ رن تھا کیونکہ نمن اوجھا ۵، امباتی رائیڈو۲؍ اور کپتان یو راج سنگھ صرف ۵؍ رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ سریش رائنا بھی ۲۴؍ گیندوں پر صرف۲۱؍ رن بنا سکے۔ جب ہندوستانی ٹیم دباؤ میں تھی تو یوسف پٹھان اور عرفان پٹھان نے اننگز کو سنبھالا۔ عرفان جارحانہ نظر آرہے تھے۔ لیکن وہ۱۹؍ویں اوور میں رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے۲۱؍ گیندوں پر۳۵؍ رن بنائے۔ یوسف پٹھان ہندوستان کو کوالیفکیشن تک لے گئے۔ انہوں نے۴۴؍ گیندوں پر۵۴؍ رن بنائے اور اسکور کو۱۵۶؍رن تک لے گئے اور سیمی فائنل کے لئے ضروری کوالیفائی کر لیا۔ 
بین ڈنک کی  شاندار سنچری 
نارتھمپٹن ​​کے میدان پر ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈس ۲۰۲۴ء سیریز کے تحت کھیلے جانے والے ایک دلچسپ میچ میں آسٹریلیا چمپئن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ۲۰؍ اوور میں ۷؍ وکٹ کے نقصان پر۲۷۴؍ رن بنائے۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اننگز میں مجموعی طور پر۳۱؍ چوکے اور ۱۶؍ چھکے لگائے۔ اس دوران بین ڈنک نے صرف ۳۵؍ گیندوں پر۱۰۰؍ رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے ۲۰؍اوور میں ۲۱۹؍رن بنائے۔ آسٹریلیا چمپئن نے ۵۴؍رن سے میچ جیت لیا۔ ڈینیل کرسچن نے ویسٹ انڈیز کے چمپئن بولرس کی بھی کلاس لی اور ۳۵؍ گیندوں پر ۹۹؍ رن کی اننگز کھیلی۔ بین ڈنک نے اپنی اننگز کے دوران۱۲؍ چوکے اور۷؍ چھکے لگائے، ڈینیل نے۱۱؍ چوکوں اور ۸؍چھکوں کی مدد سے۹۹؍ رن بنائے۔ ڈینیل اننگز کے آخری اوور کی آخری گیند پر رن ​​آؤٹ ہوئے ورنہ وہ اپنی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہو جاتے۔ اس طرح ایک اننگز میں ۲؍ سنچریاں بنانے کا منفرد ریکارڈ بھی بن جاتا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK