• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ظہیر خان نے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیم کا انتخاب کیا

Updated: April 28, 2024, 12:08 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان کے سابق تیز گیند باز ظہیر خان نے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیم میں واحد وکٹ کیپر کے طور پر رشبھ پنت کو منتخب کیا ہے جبکہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز یش دیال کو بین الاقوامی آغاز کرتے ہوئے اس حملے میں ایک نئی جہت سونپنا چاہتے ہیں۔

Zaheer Khan. Photo: INN
ظہیر خان۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان کے سابق تیز گیند باز ظہیر خان نے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیم میں واحد وکٹ کیپر کے طور پر رشبھ پنت کو منتخب کیا ہے جبکہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز یش دیال کو بین الاقوامی آغاز کرتے ہوئے اس حملے میں ایک نئی جہت سونپنا چاہتے ہیں۔ ظہیر کا سب سے دلچسپ انتخاب۲۶؍ سالہ دیال ہیں، جو ڈومیسٹک کرکٹ میں اتر پردیش اور انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ظہیر نے اپنی ٹیم کا انتخاب کرتے وقت محمد سمیع کی چوٹ کو بھی ذہن میں رکھا ہے۔ ظہیر نے کہاکہ `یش دیال کی جگہ `فلوٹنگ اسپاٹ (عارضی) ہوگی کیونکہ محمد سمیع ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ `وہ ایسے گیندباز ہیں کہ اگر آپ کبھی کسی کو بولنگ کیلئے استعمال کرنا چاہیں تو اسے اس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے جیسے سراج کا فارم اچھا نہ ہوتو انہیں موقع دیا جاسکتاہے۔ انہوں نے سنجو سیمسن، کے ایل راہل اور ایشان کشن جیسے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس کے کپتان پنت کو اپنی ٹیم میں واحد وکٹ کیپر کے طور پر منتخب کیا۔ ظہیر نے اپنی ٹیم میں ۱۶؍ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات ٹائٹنس کے کپتان شبھمن گل اور راجستھان رائلز کے اوپنر یشسوی جیسوال کے درمیان صرف ایک کھلاڑی کو روہت شرما کے اوپننگ پارٹنر کے طور پر منتخب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، `سلیکٹرس کو سب سے مشکل فیصلہ کرنا ہو گا، انہیں ان دو بہترین متبادل میں سے ایک اوپننگ بلے باز کا انتخاب کرنا ہو گا۔ 
ظہیر خان کے ذریعہ منتخبہ ٹیم :بلے باز: روہت شرما، شبھمن گل یا یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رنکو سنگھ۔ آل راؤنڈر: شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجا۔ وکٹ کیپر: رشبھ پنت۔ گیند باز: جسپریت بمراہ، محمد سراج، ارشدیپ سنگھ، یش دیال، کلدیپ یادو، یزویندر چہل۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK