• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آکاش دیپ کو محمد سمیع کو اپنا مثالی کھلاڑی بنانا چاہئے: ظہیر خان

Updated: September 29, 2024, 11:23 AM IST | Agency | Mumbai

سابق ہندوستانی فاسٹ بولر ظہیر خان نے نوجوان بولر آکاش دیپ کی تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محمد سمیع آکاش کیلئے آئیڈیل انسان ہو سکتے ہیں۔

Zaheer Khan. Photo: INN
ظہیر خان۔ تصویر : آئی این این

سابق ہندوستانی فاسٹ بولر ظہیر خان نے نوجوان بولر آکاش دیپ کی تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محمد سمیع آکاش کیلئے آئیڈیل انسان ہو سکتے ہیں۔ ظہیر نے کہا کہ سمیع اور آکاش دونوں کی اپنی بولنگ کے بارے میں ایک جیسا نقطہ نظر ہے اور بنیادی اصولوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ اگر آکاش ترقی کرتےہیں تو انہیں اپنے سینئر ساتھی سمیع کی پیروی کرنی چاہئے۔ ظہیر نے کہا کہ وہ (آکاش دیپ) بھی چیزوں کو سیدھا رکھنا چاہتے ہیں اور اسٹمپ پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ محمد سمیع کا بھی یہی خیال ہے۔ سمیع آکاش دیپ کیلئے ایک اچھے رول ماڈل ہو سکتے ہیں۔ سمیع کی طرح آکاش دیپ بھی سوئنگ کا خوب استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ 
  ۲۷؍ سالہ آکاش دیپ اب تک کانپور میں بنگلہ دیش کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میں ۱۰؍ اوورس میں ۲/۳۴؍رن کے اعداد و شمار دے چکے ہیں۔ بنگال کے فاسٹ بولر نے اس سال کے شروع میں رانچی میں انگلینڈ کے خلاف یادگار آغاز کیا تھا جہاں انہوں نے پہلی اننگز میں ۳؍ وکٹ حاصل کئے تھے تاہم ظہیر خان نے آکاش دیپ کی مسلسل سوئنگ پوزیشن اور بنیادی اصولوں پر قائم رہنے کی ان کی صلاحیت کی اہمیت پر زور دیا۔ سابق ہندوستانی تیز گیند باز کا خیال ہے کہ سمیع کی پیروی کرنے سے بین الاقوامی گیند بازوں کے طور پر ان کی ترقی میں تیزی آسکتی ہے۔ خان کا یہ بھی ماننا ہے کہ دوسرے بولرس کے ساتھ تعلق آکاش دیپ کو جلد ہی اپنی صلاحیتوں کو متنوع بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔ 
  ظہیر نے کہا کہ جب آپ اسٹمپ پر اٹیک کرتے ہیں اور اچھی لینتھ بولنگ کرتے ہیں تو یہ یقینی طور پر آپ کے مقصد میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس طرح سمیع نے اپنی کامیابی حاصل کی ہے۔ اگر آکاش دیپ کسی رول ماڈل کی تلاش میں ہیں تو ان سے بہتر کوئی نہیں ہو سکتا۔ ان کی سوئنگ پوزیشن کے بارے میں آکاش دیپ ہمیشہ بات کرتے ہیں، لیکن اگر وہ دوسرے گیند بازوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں تو وہ اپنی بولنگ میں بہت جلد مختلف قسم کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK