• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

زمبابوے نے چارل لینگویلڈ کو گیندبازی کوچ مقرر کیا

Updated: July 05, 2024, 10:13 AM IST | Agency | Harare

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹی۔۲۰؍سیریز سے قبل میزبان ٹیم کی گیندبازی کو مضبوط کرنے کی کوشش۔

Charles Langeveld. Photo: INN
چارل لینگویلڈ۔ تصویر : آئی این این

 ہندوستان کے خلاف ۵؍ میچوں کی ٹی۔ ۲۰؍ سیریز سے قبل زمبابوے نے جنوبی افریقہ کے سابق تیز گیندباز چارل لینگویلڈ کو اپنا نیا بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ زمبابوے نے اس سے قبل جسٹن سیمنز کو ہیڈ کوچ اور ڈیون ابراہیم کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا تھا۔ 
لینگویلڈ ۲؍ مرتبہ جنوبی افریقہ کی کوچنگ ٹیم کا حصہ رہے ہیں اور انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز پنجاب کنگز کے گیندبازی کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔ 
زمبابوے کرکٹ ( زیڈ سی) نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تقرریاں مشی انکوائری کمیٹی کی سفارشات کے مطابق تھیں، جو حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی ٹی۔ ۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ٹیم کی ناکامی کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ زمبابوے کی ناقص کارکردگی کے بعد ڈیو ہاوٹن مستعفی ہو گئے تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’تمام تقرریاں انکوائری کمیٹی کی مشاورت سے کی گئی تھیں جنہوں نے اسٹورٹ ماتسیکینری کو برقرار رکھنے کا بھی انتخاب کیا، حالانکہ وہ اب فیلڈنگ کوچ کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اماتو مچیکیچو ٹیم کے فزیو تھراپسٹ کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔ ‘‘
 واضح رہے کہ جسٹن سیمنز نے ۲۰۲۱ءسے ۲۰۲۳ء تک جنوبی افریقہ کی مردوں کی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ وہیں ڈیون ابراہیم نے ۲۰۰۱ءسے ۲۰۰۵ءتک زمبابوے کیلئے ۲۹؍ٹیسٹ اور ۸۲؍ون ڈے کھیلے اور حال ہی میں نیوزی لینڈ کی سینئر مردوں کی ٹیم کے ساتھ بھی رہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK